نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں جاری ’اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے موقع پر فن لینڈ کے فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹیری سے دوطرفہ بات چیت کی، جسے دونوں ممالک کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔ ملاقات میں تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فن لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ طویل اور مفصل گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بھارت-یورپ کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے لیے وزیر اعظم اورپو کی ذاتی مدد کو سراہا، جس کے نتیجے میں بھارت اور یورپ کے تعلقات میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Held extensive discussions with the Prime Minister of Finland, Mr. Petteri Orpo.
Thanked him for his personal support to the India-EU FTA, which ushers in a golden era in India-Europe relations. India and Finland aim to double trade, thus giving a strong boost to economic… pic.twitter.com/TswOqtjemE
— Narendra Modi (@narendramodi) February 18, 2026
تجارت کو دوگنا کرنے کا عزم
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور فِن لینڈ کا مقصد تجارتی تعلقات کو دوگنا کرنا ہے، تاکہ اقتصادی بنیادیں مضبوط ہوں۔ ملاقات میں 6جی، جدید اختراع، کلین انرجی، بایوفیول اور سرکولر اکنامی جیسے مستقبل پر مبنی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔
اے آئی، ڈیجیٹلائزیشن اور پائیدار ترقی
مودی اور اورپو نے مصنوعی ذہانت، ذمہ دار اور ٹیلنٹ ڈرائیو اے آئی، انوویشن اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ میں تعاون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے بھارتی صلاحیتوں کے ذریعے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور فِن لینڈ کی اے آئی میں بڑھتی پیشرفت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار اور مؤثر حل فراہم کرنے کے عزم کو دہرا یا۔
اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026
16 فروری سے 20 فروری تک جاری اس پانچ روزہ سمٹ میں دنیا کے 20 سے زائد سربراہان، 60 وزراء، 100 سے زائد سرکاری نمائندے، 500 سے زیادہ عالمی اے آئی ماہرین، سی ای او، محققین اور صنعت کار شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے 16 فروری کی شام اے آئی ایکسپو کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے بھارت کے اسٹارٹ اپس اور بڑے اداروں کی اے آئی میں پیش رفت کو سراہا۔ اس سمٹ کا مقصد عالمی اور قومی سطح پر اے آئی کے ذریعے شمولیتی ترقی، عوامی نظاموں کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں کردار پر غور کرنا ہے۔ بھارت-فِن لینڈ ملاقات نے اس سمت میں مضبوط شراکت داری اور مستقبل کے تعاون کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے لیے ٹیکنالوجی، تجارت اور پائیدار ترقی میں نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


