Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor was not just an operation: فوج نے ویڈیو جاری کر کے پڑوسی ملک کو دیا بڑا پیغام، آپریشن سندورصرف ایک کارروائی نہیں، پاکستان کے لیے وہ سبق تھا جو اس نے دہائیوں سے نہیں سیکھا

ویڈیو میں فوج کے جوان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پوری طرح سے نیست و نابود کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: پلاننگ کی، ٹریننگ کی اور ایکشن لیا، انصاف ہوا۔

ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور سے جڑا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں فوج کے جوان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پوری طرح سے نیست و نابود کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: پلاننگ کی، ٹریننگ کی اور ایکشن لیا۔ انصاف ہوا۔ فوج نے آگے کہا کہ آپریشن سندورپاکستان کے لیے وہ سبق تھا جو اس نے دہائیوں سے نہیں سیکھا۔

فوج نے اپنے ویڈیو میں کہا، یہ منصوبہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوا، غصہ نہیں لاوا تھا، دماغ میں بس ایک ہی بات اب کی بار سبق ایسا سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ یہ بدلے کی کارروائی نہیں، یہ انصاف تھا۔ 9 مئی کو رات کے قریب 9 بجے جس دشمن کی پوسٹ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ان سبھی پوسٹوں کو ہندوستانی فوج نے مٹی میں ملا دیا۔ مغربی کمان کے ذریعہ جاری کیے گئے ویڈیو میں جوانوں کو مورٹار فائر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دشمن اپنی پوسٹ چھوڑ کر بھاگتا ہوا نظرآرہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے 7-6 مئی کی رات آپریشن سندور کو انجام دیا۔ اس آپریشن کے تحت مقبوضہ کشمیر، POK میں 9 دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنا کر اسے بُری طرح تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے شہروں پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جسے ہندوستانی فوج نے ناکام بنا کر منھ توڑ جواب دیا۔

10 مئی کی شام کو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ حالانکہ تب تک ہندوستانی فوج پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا چکی تھی۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 11 ایئر بیس کو پوری طرح سے تباہ کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔