Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Bengaluru: ’’آپریشن سندور کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھی نئے ہندوستان کی طاقت‘‘، بنگلورو میں پی ایم مودی نے عوام سے کیا خطاب

پی ایم مودی نے کہا کہ آپریشن سندور کی وجہ سے پوری دنیا نے ہندوستان کی طاقت دیکھی اور ہم نے پاکستان کے اندر کئی کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کو مارا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انھوں نے میٹرو میں سفر بھی کیا اور میٹرو میں سفر کرنے والے طلبا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے علاوہ مرکزی وزیر منوہر لال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

بنگلورو میں اس دوران پی ایم مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ’’آپریشن سندور‘‘ کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پوری دنیا نے نئے ہندوستان کی طاقت دیکھی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آپریشن سندور کی وجہ سے پوری دنیا نے ہندوستان کی طاقت دیکھی اور ہم نے پاکستان کے اندر کئی کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کو مارا۔

اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آپریشن سندور میں پوری دنیا نے ہندوستانی فوجیوں کی صلاحیت دیکھی ہے۔ اس کی کامیابی کے پیچھے ہماری ٹیکنالوجی اور میک ان انڈیا کی طاقت ہے۔ اس میں بنگلور کے نوجوانوں کا بھی بڑا حصہ ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج بنگلور میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ میٹرو فیز 3 کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں کے لیے 3 وندے بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔‘‘

جلد ہی ہم دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں شامل ہوں گے: پی ایم مودی

اس موقع پر ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بتاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم دنیا میں 10ویں نمبر سے ٹاپ 5 پر آ گئے ہیں۔ جلد ہی ہم ٹاپ 3 میں ہوں گے۔ یہ ترقی اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی سے ہوئی ہے۔ ملکی کامیابیوں کا پرچم آسمان پر بلند ہو رہا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read