Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor: دہشت گردی پر ’گہرا وار‘: رات 1:04 بجے پہلا حملہ…….. 1:28بجے تک داغے گئے 24 میزائلوں نے پاکستان میں مچایا کہرام

بھارتی فضائی حملوں میں پاکستان کے منتخب دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ تمام حملوں میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کے اہم ترین ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا ہے۔

بھارت نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا اور درست قدم اٹھایا اور ‘آپریشن سندور’ کے نام سے ایک جامع آپریشن کے تحت پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (POK) اور پاکستان میں دہشت گردوں کے نصف درجن سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کا مقصد لشکر طیبہ (LeT) اور جیش محمد (JeM) جیسی دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑنا اور ان کی سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا۔

دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے یکے بعد دیگرے نشانہ بن گئے

’آپریشن سندور‘ بدھ کو رات میں شروع ہوا۔ پہلا حملہ 1 بجکر 4 منٹ پر کوٹلی میں عباس دہشت گردانہ کیمپ پر ہوا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹھکانہ خودکش حملہ آوروں کی تربیت گاہ اور 50 سے زائد دہشت گردوں کی رہائش گاہ ہے۔

*   صرف دو منٹ بعد، 1:06 اور 1:10 کے درمیان، مریدکے میں لشکر کے ہیڈ کوارٹر اور تربیتی مرکز کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا۔

*   1:12 پر، بہاولپور میں جیش محمد کا ہیڈکوارٹر، جو کہ خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کا ایک بڑا اڈہ تھا، بھی حملے کی زد میں آیا۔

*   1:15 پر سیالکوٹ میں دہشت گردوں کے لاجسٹک اور تربیتی کیمپ پر حملہ ہوا۔

*   اس کے بعد 1 بج کر 17 منٹ پر مظفرآباد میں واقع اسلحہ ذخیرہ اور تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

*   1 بجکر 19 منٹ پر بھمبر میں بھرتی اور تربیتی مرکز پر بھی ایک کامیاب حملہ کیا گیا۔

*   اس کے علاوہ،1:22 پر چک امرو کے ایک اسٹریٹجک لانچ پیڈ پر بم گرائے گئے۔

*   1:25 پر گلپور میں ایک ذخیرہ اور تربیتی مرکز اور 1:28 پر مریدکے میں لشکر کا ایک اور کیمپ بھی تباہ ہوا۔

سلسلہ وار حملوں سے پاکستان میں خوف و ہراس

ان تمام حملوں میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کے اہم ترین ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور انہیں کامیابی سے تباہ کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ آپریشن انتہائی کامیاب، محدود اور کنٹرول کیا ہوا تھا جس کا مقصد پاکستانی فوج کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا تھا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ‘آپریشن سندور’ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کارروائی تھی اور اس میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read