Bharat Express DD Free Dish

Amanatullah Khan News:امانت اللہ خان کی گرفتاری پر عدالت نے لگائی روک، راؤز ایوینیو کورٹ نے جانچ میں شامل ہونے کے لئے کہا

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت نے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے امانت اللہ خان کو پولیس کی جانچ میں شامل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

عام آدمی پارٹی  کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے امانت اللہ کو بھی پولیس تفتیش میں شامل ہونے کو کہا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پیش ہونے وکیل نے کہا کہ اس وقت تک امانت اللہ کو مگتعلقہ علاقے سے باہر نکال جانا چاہیے  کیونکہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

اس پر امانت اللہ خان کے وکیل نے کہا کہ وہ  وہاں کے رکن اسمبلی ہیں اوراس حلقہ کے رہائشی بھی ہیں ۔ وہ وہاں سے کیسے دور جاسکتے ہیں ؟ امانت اللہ خان نے راؤز ایونیو کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے یہ سوال کیا تھا کہ آپ اتنے دنوں سے کیا کر رہے تھے؟ پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ امانت اللہ پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔ انہوں نے گرفتار شدہ شخص کو فرار ہونے میں مدد کی۔
کیا ہے سارا معاملہ؟

پیر کو دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر میں پولیس ٹیم پر حملہ سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ایم ایل اے کی قیادت میں ہجوم نے قتل کی کوشش کے ایک ملزم کو حراست سے فرار ہونے میں مدد کی۔ ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ مبینہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شہباز خان نامی ملزم کو گرفتار کر نے کو شش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران امانت اللہ خان کے حامیوں کی پولیس ٹیم سے مبینہ طورپر جھڑپ ہوئی اور شہباز فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read