Bharat Express

Odisha Train Accident: اوڈیشہ میں ٹرین حادثہ والی جگہ پر پہنچے وزیر ریل اشونی، وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے لیا حالات کا جائزہ

Coromandel Express Derail: اوڈیشہ کے بالاسور میں  2 جون کی شام تقریباً 7 بجے تین ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد 15 گھنٹے سے زیادہ ریسکیو آپریشن چلا۔ 280 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اوڈیشہ ٹرین حادثہ کے زخمیوں سے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے ملاقات کی۔ (تصویر: اے این آئی)

Balasore Train Tragedy: اوڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کی شام تقریباً 7 بجے ہوئے ٹرین حادثہ نے لوگوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ریلوے افسران سے ملی جانکاری کے مطابق، حادثہ میں اب تک 280 افراد کی جان چلی گئی ہے جبکہ 900 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک اور وزیرریل اشونی ویشنو جائے حادثہ پر پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور وہ خود بھی وہاں پہنچے ہیں، وزیراعظم مودی جائے حادثہ کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

وزیرریل اشونی ویشنو جائے حادثہ پر پہنچے

وزیرریل اشونی ویشنونے بالاسور میں جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے ک جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہائی پروفائل جانچ کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی اورریلوے کمشنربھی آزادانہ جانچ کریں گے۔ ہمارا دھیان بچاؤ اور راحت کاموں پر ہے۔ ضلع انتظامیہ سے منظوری ملنے کے بعد بحالی شروع ہوگی۔ یہ حادثہ کیوں ہوا ہے، اس کا پتہ ریلوے کے سیفٹی کمشنر کے رپورٹ جمع کرنے کے بعد ہی چل جائے گا۔ اشونی ویشنو نے بالاسور کے اسپتال میں زخمیوں سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے زخمیوں سے کی ملاقات

اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک بھی جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اوروزیر ریل اشونی ویشنو سے بات کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بالاسور کے اسپتال پہنچ کرحادثے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے حد افسوسناک ٹرین حادثہ ہے۔ مجھے مقامی ٹیموں، مقامی افراد اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، جنہوں نے لوگوں کو ملبے سے بچانے کے لئے پوری رات کام کیا ہے۔ ریلوے سیکورٹی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ لوگوں کو بالاسوراورکٹک کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے تاکہ وہ جلد ازجلد ٹھیک ہوجائیں۔

کیسے ہوا یہ ٹرین حادثہ؟

بالا سور میں بہانگا بازار اسٹیشن کے قریب ہوئے اس خطرناک حادثے سے متعلق ریلوے نے جانچ کمیٹی تشکیل کردی ہے۔ حادثہ کیسے ہوا، اسے لے کرعینی گواہوں کے بیان بھی سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آؤٹرلائن پر مال گاڑی کھڑی تھی… ہاؤڑہ سے آرہی کورومنڈل ٹرین (جوکہ چنئی جارہی تھی) 300 میٹر پر پہلے ڈریل ہوگئی۔ کورو منڈل ٹرین کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا اور کورو منڈل ٹرین کے پیچھے والے ڈبے تیسرے ٹریک پر جاگری اور تیسرے ٹریک پر تیزی سے آرہی یشونت پور ایکسپریس ٹریک پر گرے ڈبوں سے ٹکراگئی۔

  -بھارت ایکسپریس