نیتا امبانی نے ایکم نومبر کو اپنی 62 ویں سالگرہ بڑی ہی خوبصورتی اور سادگی کے ساتھ منائی۔ اس خاص موقع پران کی ٹیم نے اس خاص موقع کو اور بھی خاص بنا دیا۔ انہوں نے جام نگر میں ایک سرپرائز تقریب کی میزبانی کی۔ اس جشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دو نومبر کو امبانی خاندان کے ایک فین پیج نے انسٹا گرام پر یہ پیا را سا سالگرہ کا ویڈیو شیئر کیا گیا ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، جام نگرمیں اپنی ٹیم کے ساتھ نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ منائی۔”ریلائنس فائونڈیشن کی چیئر پرسن کے اس خاص دن کے لک اور انداز نے سبھی کا دل جیت لیا۔
نیتا امبانی کی سالگرہ کی تقریب
View this post on Instagram
نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رانی پنک رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ سوٹ میں سنہری کڑھائی تھی۔ نیتا نے بالیاں اورلٹ والی چوٹی سے اپنا لک مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے بالوں میں پھول بھی لگا کھے تھے۔ ایک بڑی بندی نے ان کے لک کو مکمل کررہا تھا۔
فرش پر گلاب کے پھولوں سے ایک راستہ بنایا گیا
ویڈیو میں نیتا کو کمرے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں فرش پر گلاب کے پھولوں سے ایک راستہ بنایا گیا ہے۔ وہ پھر اپنی چپل اتارتی ہے اور گلاب کے پھولوں پر چلتی ہے۔ وہ بہت خوش اور حیران نظر آتی ہے۔ اس کے بعد ٹیم سالگرہ کی ایک خوبصورت سجاوٹ ترتیب دیتی ہے، جہاں وہ ٹیم کے ساتھ کیک کاٹتی ہے اور اسے سب کو کھلاتی ہے۔
نیتا امبانی ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر بھی ہیں
نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن اور دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی چیئرپرسن اور بانی ہیں۔ وہ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی شادی بزنس مین مکیش امبانی سے ہوئی ہے۔ نیتا اور مکیش تین بچوں کے والدین ہیں: ایک بیٹی، ایشا امبانی، اور دو بیٹے، آکاش اور اننت امبانی۔ نیتا کے تینوں بچے شادی شدہ ہیں۔
نیتا امبانی اپنی شان وشوکت کی طرز زندگی کے لیے جانی جاتی ہیں ،وہ فیشن آئیکون ہیں۔ ان کی لک خوب وائرل ہوتی ہیں۔ نیتا امبانی نے منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شرکت کی۔ ان کا لک کافی وائرل ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


