Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Namibia Visit: ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان UPI کے لیے تاریخی معاہدہ، UPI اپنانے والا پہلا ملک بنا نمیبیا

یہ پہلا موقع ہے جب NPCI انٹرنیشنل نے UPI کو لاگو کرنے کے لیے کسی غیر ملکی مرکزی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) کو وسعت دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ہندوستان کی نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) اور مرکزی بینک آف نمیبیا (بینک آف نمیبیا) کے درمیان UPI لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، نمیبیا ہندوستان کی ریئل ٹائم پیمنٹ ٹیکنالوجی UPI کو اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

UPI اپنانے والا پہلا ملک بنا نمیبیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے نمیبیا کے دورے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں خارجہ سکریٹری (مشرق) ڈمّو روی نے کہا کہ ’’نمیبیا پہلا ملک ہے جہاں NPCI اور اس کے مرکزی بینک، بینک آف نمیبیا نے UPI کے استعمال کے لیے لائسنسنگ معاہدہ کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون کا ایک اہم قدم ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت NPCI انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (NIPL) اور بینک آف نمیبیا کے درمیان کی گئی ہے، جس کا مقصد نمیبیا کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانا اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا ہے۔ یہ نظام نمیبیا میں مالی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا اور نقد رقم پر انحصار کم کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب NPCI انٹرنیشنل نے UPI کو لاگو کرنے کے لیے کسی غیر ملکی مرکزی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت اور تکنیکی قیادت کی علامت ہے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے نمیبیا کے صدر کے ساتھ ملاقات کی اور وفود کی سطح کی بات چیت میں بھی حصہ لیا۔

پی ایم مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا

دریں اثنا وزیر اعظم مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’آرڈر آف دی موسٹ اینشینٹ ویلویچیا مرابلس‘‘ سے بھی نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 1995 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا نام ایک نایاب صحرائی پودے Velvichia Mirabilis کے نام پر رکھا گیا ہے جو پائیداری اور استقامت کی علامت ہے۔ یہ پی ایم مودی کو حاصل ہونے والا 27 واں بین الاقوامی اعزاز ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انھیں ملنے والا چوتھا ایوارڈ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read