Bharat Express DD Free Dish

PM Modi And G20 Leaders Summit : جی-20 میں جنوبی افریقہ کی حمایت کے لیے عوام نے وزیراعظم مودی کا ادا کیا شکریہ، وزیراعظم کی قیادت کو افریقی عوام نے بھرپور سراہا

حال ہی میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو جنوبی افریقہ کے عوام نے بھرپور سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے وزیراعظم مودی کے لیے تشکر اور تعریف کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے انہیں جی-20 سمِٹ کا ’ایم وی پی‘ قرار دیا اور جنوبی افریقہ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جوہانسبرگ: حال ہی میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو جنوبی افریقہ کے عوام نے بھرپور سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے وزیراعظم مودی کے لیے تشکر اور تعریف کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے انہیں جی-20 سمِٹ کا ’ایم وی پی‘ (Most Valuable Player) قرار دیا اور جنوبی افریقہ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم مودی کا یہ بطور وزیراعظم 2014 کے بعد 12واں جی-20 سمٹ تھا۔ اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی ترقی سے متعلق متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔ جنوبی افریقہ کے عوام نے مودی کی قیادت اور جی-20 کے دوران جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کی خصوصی طور پر تعریف کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی افریقی صارف الریچ جینسے وین ورین نے لکھا کہ ”مجھے کہنا پڑے گا کہ میں بہت متاثر ہوا ہوں کہ جی-20 کے دوران بھارت جنوبی افریقہ اور پورے براعظم کے لیے کس قدر معاون اور مثبت رہا ہے۔ بھارت کے لیے بے پناہ محبت“!ایک اور صارف مخوساجانا جاوانے سگوکا نے کہا کہ ”مجھے مودی سے بہت محبت ہو گئی ہے، وہ ہمیں عزت دیتے ہیں اور سنجیدگی سے لیتے ہیں“۔

صدر رامافوسا نے مودی کا گرم جوشی کیا استقبال
سمٹ کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرِل رامافوسا نے وزیراعظم مودی کا خصوصی انداز میں استقبال کیا، جسے عوام نے بے حد سراہا۔ ایک اور صارف مولاٹیلو راچیکو نے مودی کو جی-20 کے ’آفیشل انفلوئنسر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل مؤثر معلومات اور اپڈیٹس شیئر کرتے رہے، جو عام عوام تک صحیح تناظر میں پہنچتی رہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ”وزیراعظم مودی جی-20 جنوبی افریقہ سمٹ کے حقیقی سفیر ہیں۔ وہ یہاں قیام کے دوران ٹائم لائن پر درست اور اہم مواد شیئر کرتے رہے۔ اُن کا مشن واضح ہے، وہ ملکوں کو قریب لا رہے ہیں“۔

جنوبی افریقہ کے لوگوں کا اظہار تشکر
متعدد صارفین نے جی-20 سمٹ کی شفاف تفصیلات اور سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے پر بھی مودی کا شکریہ ادا کیا۔ صارف توکولوہو مولیتسین نے لکھا کہ ”مالومے مودی! ہم آپ اور آپ کی میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے ہم سب کو جی-20 جنوبی افریقہ کے بارے میں باخبر رکھا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ واقعی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی حمایت کے لیے شکریہ“! لفظ ”مالومے“ جنوبی افریقہ اور لیسوتھو میں پیار، احترام اور سینئرٹی کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو انگریزی میں ”انکل“ کے مترادف ہے۔

عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
سمٹ کے دوران وزیراعظم مودی نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، جن میں فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگو زی اوکونجو ایویلا، ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی، آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی شامل تھیں۔ جب مودی نے جنوبی افریقہ میں اپنے پروگراموں اور دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق اپڈیٹس شیئر کیں تو عوام کی جانب سے پرجوش ردِعمل سامنے آیا۔ صارف ٹِم موڈیس نے لکھا کہ ”دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت جی-20 میں 1.4 بلین لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔ جنوبی افریقہ بھارت کا استقبال کرتا ہے اور آپ کے عالمی کردار پر فخر کرتا ہے“۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ”جب آپ یہاں ہوتے ہیں، تو آپ گھر میں ہوتے ہیں۔ بھارت کے باہر سب سے بڑی بھارتی کمیونٹی ہماری سرزمین پر رہتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے آپ کی حمایت، بھارت کی بھی حمایت ہے“۔ جنوبی افریقہ میں عوامی سطح پر یہ مثبت ردعمل اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وزیراعظم مودی عالمی سطح پر بھارت کی سفارتی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read