ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈ کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں اگلے 30-20 سالوں میں 25 سے 30 ٹریلین ڈالرکی معیشت بننے کی صلاحیت ہے، اوریہ دورملک کی نوجوان نسل کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بہت بڑا موقع ہوگا۔ ممبئی میں منعقدہ جیوبلیک راک ایونٹ “انوسٹنگ فاراے نیوایرا” میں بلیک راک کے سی ای اولیری فنک کے ساتھ فائرسائیڈ چیٹ کے دوران، امبانی نے ہندوستان کی ترقی کے سفرکے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا۔
جیوبلیک راک ایونٹ میں مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان روایتی طورپربچت کرنے والا ملک رہا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سرمایہ کاری کرکے ملک کی ترقی کا فائدہ اٹھایا جائے۔ بچت کوسرمایہ کاری میں تبدیل کیا جائے۔ سرمائے کی منڈیوں میں بچت کی سرمایہ کاری سے نہ صرف گھریلودولت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔ لیری فنک نے بھی اس خیال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدتی ایکویٹی سرمایہ کاری ہندوستان جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے ملک میں دولت کی تخلیق کا سب سے مؤثرذریعہ ہوسکتی ہے۔امبانی نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی مضبوط پالیسیوں، سیاسی استحکام، بڑے پیمانے پربنیادی ڈھانچے کی تعمیراورڈیجیٹل انقلاب میں جڑی ہوئی ہے۔ 5-جی، ڈیجیٹل انڈیا اورسرمایہ بازاروں کی توسیع نے ہندوستان کوطویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔
مصنوعی ذہانت پرزوردیتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ اے آئی تعلیم اورصحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں گہری تبدیلیاں لاسکتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اے آئی کے ذریعہ اعلیٰ معیارکی تعلیم، بہترصحت کی دیکھ بھال اورموثرعوامی خدمات کو1.4 ارب لوگوں تک قابل رسائی اورسستی بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں، بلیک راک کے سی ای اولیری فنک نے ہندوستان کو”ہندوستان کا دور” قراردیا، جس میں امبانی نے مزید کہا کہ جولوگ ہندوستان کی طویل مدتی ترقی میں یقین رکھتے ہیں وہ آنے والی دہائیوں میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


