Bharat Express DD Free Dish

AI

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ورون دھون نے اپنے نام اور دستخط کو بطور ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرا رکھا ہے۔ ایسی صورت میں ان کی شناخت سے متعلق خصوصیات کا غیر مجاز استعمال ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب اے آئی سمٹ کی میزبانی کی ہے۔ اس سے قبل ملک نے کامیابی کے ساتھ جی-20 سربراہی اجلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی کامیابیاں الگ نہیں رہیں بلکہ جدید بھارت کی نئی شناخت بن چکی ہیں۔

بلیک راک کے سی ای اونے ہندوستان کو طویل مدتی دولت کی تخلیق کا سب سے بڑا موقع قراردیا۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ملک کی گروتھ کا فائدہ اٹھانے کیلئے ینگ انڈیا سیورز سے انویسٹرز بنے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی تعلیم اورصحت کی دیکھ بھال میں بڑی تبدیلیاں لائے گا۔

ایچ پی سی ایل۔مِتّل انرجی لمیٹڈ نے امریکی کمپنی  ایمَر سَن کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے ریفائنری کی کارکردگی کو جدید تربنایا جاسکے اورہندوستان اور امریکہ کے مابین توانائی کے اشتراک کو مزید تقویت دی جا سکے۔

آلٹمین نے نئی نسل کی ذہنی صحت پر ٹیکنالوجی کے اثرات پر بھی بات کی اور زور دیا کہ مستقبل میں تعلیم کو محض معلومات یاد کروانے کے بجائے، انسان کے اندرونی جذبات، اخلاقیات اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں پر مرکوز ہونا چاہیے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس شمار میں پرندوں کی 40 سے زائد اقسام کی نشاندہی کی گئی جن میں کئی نایاب پرندے بھی شامل ہیں۔ یہ سب ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوا۔ ٹیم نے آواز ریکارڈ کرنے والے آلات نصب کیے اور پھر ان آوازوں کا تجزیہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ذریعے کمپیوٹر پر کیا گیا۔

اگر تجربہ کامیاب ہوا تو بارش کے اس عمل کو کئی دنوں تک جاری رکھا جائے گا تاکہ رام گڑھ ڈیم مکمل طور پر دوبارہ بھر سکے۔

فلمساز نے کہا کہ جیسے جیسے وقت بدلتا ہے، نئی نسلیں، نئی ٹیکنالوجی اور نئے تناظر آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے اس دور میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دبانے نہ دیں۔ AI مدد کر سکتا ہے، لیکن حقیقی تخلیقی کام انسانوں کو کرنا چاہئے۔

انھوں  نے کہا کہ ’’جب عالمی نظم دباؤ کا شکار ہو تو BRICS جیسا پلیٹ فارم ایک متوازن نظام کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔‘‘

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا برازیل میں 11ویں برکس پارلیمانی فورم میں کثیرالجہتی امن اور سیکیورٹی آرکیٹیکچر میں اصلاحات پر ملک کے خیالات پیش کریں گے۔