Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah in Viksit Keralam Sammelan: وزیرداخلہ امت شاہ نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ پر لگائے بدعنوانی کےکے الزامات، کہا- ریاست کو مودی حکومت نے کانگریس سے زیادہ فنڈ فراہم کیے

کیرالہ کے ترواننت پورم میں وکست کیرلم سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ایل ڈی ایف نے دھماکہ خیز مواد گھوٹالہ، کوآپریٹیو بینک گھوٹالہ، اے آئی کیمرہ گھوٹالہ، لائف مشن گھوٹالہ، پی پی ای کٹ گھوٹالہ اور ملک کا سب سے بڑا ریاست کی سرپرستی میں سونے کی اسمگلنگ گھوٹالہ کیا ہے۔

ترواننت پورم: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کیرالہ میں حکمراں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (LDF) اور اپوزیشن یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) دونوں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے ریاست کو پچھلی کانگریس حکومت کے مقابلے کہیں زیادہ فنڈز جاری کیے ہیں۔

ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف دونوں بدعنوان حکومتیں

کیرالہ کے ترواننت پورم میں وکست کیرلم سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ایل ڈی ایف نے دھماکہ خیز مواد گھوٹالہ، کوآپریٹیو بینک گھوٹالہ، اے آئی کیمرہ گھوٹالہ، لائف مشن گھوٹالہ، پی پی ای کٹ گھوٹالہ اور ملک کا سب سے بڑا ریاست کی سرپرستی میں سونے کی اسمگلنگ گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز پر ریاست سے سوتیلا سلوک برتنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور شام تک وہ مرکزی فنڈز کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔

بی جے پی کے لیے کیڈر سے زیادہ کیرالہ کی ترقی اہم

امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور کمیونسٹ پارٹی دونوں کیڈر بیسڈ پارٹیاں ہیں، لیکن فرق یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے لیے کیڈر کی فلاح ریاست سے بڑی ہے، لیکن بی جے پی کے لیے وکست کیرلم یعنی ترقی یافتہ کیرالہ، کیڈر سے بھی زیادہ اہم ہے۔

نکسلیت اور دہشت گردی پر سخت موقف

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک 31  مارچ 2026 تک نکسلزم سے آزاد ہو جائے گا۔ یاد رکھیں، دہشت گردی کا جواب صرف مودی جی اور بی جے پی ہی دے سکتے ہیں — چاہے وہ سرجیکل اسٹرائیک ہو، پلوامہ کے بعد ائیر اسٹرائیک یا آپریشن سندور۔

کیرالہ کی ثقافت کو سلام

امت شاہ نے تقریر کا آغاز ملیالم نہ بول پانے پر معذرت اور 8 ویں صدی کے عظیم فلسفی آدی شنکرآچاریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ، آدی شنکرا کی دھرتی ہے، جنہوں نے ویدوں، برہما سوتر اور فلسفیانہ مباحث کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ میں ان کے بلند روحانی مقام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ترواننت پورم میں بی جے پی کے نئے دفتر کا افتتاح

انہوں نے دن کا آغاز ترواننت پورم میں بی جے پی کے جدید دفتر کا افتتاح کر کے کیا۔ شام کو وہ کنّور کے مشہور شری راجاراجیشور مندر میں حاضری دیں گے، جو کیرالہ میں بی جے پی کے ثقافتی رابطے کی مہم کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

انتخابی تیاریوں کا آغاز

یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب کیرالہ میں 2026 کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، اور بی جے پی اپنی تنظیم کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ موجودہ کیرالہ اسمبلی کی مدت مئی 2026 میں ختم ہو رہی ہے، اور آئندہ انتخابات میں 140 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read