PM Kerala & Tamil Nadu visit: وزیراعظم مودی کے کیرالہ اور تمل ناڈو دورے میں پیٹرولیم، قومی شاہراہ، ریلویز اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ملے گی ترقی
وزیراعظم اس موقع پر دو امرت بھارت ایکسپریس، دو ایکسپریس اور ایک مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس سے تمل ناڈو کا رابطہ تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور مشرقی بھارت کے دیگر علاقوں سے مزید بہتر ہوگا۔
Development Projects: وزیراعظم مودی نے 33,500 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح، دہلی میں سرکاری رہائشی کالونیوں کی ازسرِ نو تعمیر
منصوبے کے تحت جن کالونیوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے ان میں سروجنی نگر، نیتا جی نگر، نوروجی نگر، کستوربا نگر، تیاگ راج نگر، سری نواس پوری اور محمد پور شامل ہیں۔ یہ منصوبہ تقریباً 537 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
How much does LIC invest in the Adani Group govt clarified: اڈانی گروپ میں LIC کی کتنی سرمایہ کاری ؟ پارلیمنٹ میں حکومت نے کیا واضح
پارلیمنٹ میں حکومت نے واضح کیا کہ LIC نے مئی 2025 میں اڈانی پورٹس میں 5,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ وزارتِ خزانہ ایل آئی سی کو سرمایہ کاری کے لیے ہدایت نہیں دیتی ہے؛ ایل آئی سی اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ 30 ستمبر 2025 تک اڈانی گروپ میں ایل آئی سی کی کل سرمایہ کاری 48,284.62 کروڑ روپے ہے۔
Amit Shah in Viksit Keralam Sammelan: وزیرداخلہ امت شاہ نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ پر لگائے بدعنوانی کےکے الزامات، کہا- ریاست کو مودی حکومت نے کانگریس سے زیادہ فنڈ فراہم کیے
کیرالہ کے ترواننت پورم میں وکست کیرلم سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ایل ڈی ایف نے دھماکہ خیز مواد گھوٹالہ، کوآپریٹیو بینک گھوٹالہ، اے آئی کیمرہ گھوٹالہ، لائف مشن گھوٹالہ، پی پی ای کٹ گھوٹالہ اور ملک کا سب سے بڑا ریاست کی سرپرستی میں سونے کی اسمگلنگ گھوٹالہ کیا ہے۔





