Bharat Express DD Free Dish

India’s big plan to isolate Pakistan: مودی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے بنایا بڑا منصوبہ، کئی ممالک بھیجے جائیں گے اراکین پارلیمان پر مشتمل وفود

ذرائع کے مطابق یہ اقدام تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے کے لیے پاکستان کی بڑھتی ہوئی کوششوں کے درمیان سامنے آیا ہے ، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی۔ (فائل فوٹو)

ایک اہم سفارتی اقدام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ حالیہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے کثیر جماعتی پارلیمانی وفود کو بڑے عالمی دارالحکومتوں میں بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ وفود، جن میں تمام سیاسی حلقوں کے ممبران پارلیمنٹ شامل ہوں گے، غیر ملکی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کے سامنے ہندوستان کے ثبوت اور نقطہ نظر کو براہ راست پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے کے لیے پاکستان کی بڑھتی ہوئی کوششوں کے درمیان سامنے آیا ہے ، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے بھی شامل ہیں۔

کیا ہے اس مشن کا مقصد؟

یہ وفود دو اہم مقاصد پر توجہ مرکوز کریں گے۔ پہلا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ممالک کوبریفنگ دینا، جس میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں۔ دوسرا اس بات کو واضح کرنا کہ ہندوستان کے ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، نہ کہ عام شہریوں کو۔ ایک اہلکار نے کہا کہ اس پیش رفت کا ایک مقصد ’’پاکستان اور اس کے ہمدردوں کے بیانیے‘‘ کو توڑنا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، انٹیلی جنس اور دفاعی ایجنسیوں کے ساتھ، ارکان پارلیمنٹ کے لیے ایک جامع ڈوزیئر اور اہم بات چیت کے نکات تیار کر رہی ہے۔ وہیں دنیا بھر میں موجود ہندوستانی سفارت خانے ملاقاتوں کا اہتمام کرکے اور اسٹریٹجک مدد فراہم کرکے اس مشن کی حمایت کریں گے۔ یہ وفود ممکنہ طور پر پاکستان کے ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کے دیرینہ استعمال کو اجاگر کریں گے، دہشت گردی کے کیمپوں اور بھرتیوں میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے بارے میں انٹیلی جنس پیش کریں گے۔

یہ وفود اس بات کی بھی نشان دہی کریں گے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائیاں دہشت گرد گروپوں کی حمایت کو مزید ثابت کرتی ہیں۔ اس عالمی سفارتی مہم کا مقصد نہ صرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا ہے بلکہ اہم بین الاقوامی فورمز اور دو طرفہ مذاکرات سے قبل ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنا بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read