Bharat Express

Moradabad Mob Lynching: مرادآباد میں مسلم تاجر سے موب لنچنگ ‘جے شری رام’ نہیں بولنے پر کپڑے اتار کر بیلٹ سے پیٹا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Moradabad Crime News: متاثرہ تاجر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ وہ پیتل کا کاروبار کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی گئے تھے۔ واپس لوٹتے وقت کچھ شرپسندوں نے انہیں چور بتاکر پیٹنا شروع کردیا۔

لکڑیاں کاٹنے آئے مسلمان نوجوان کو ہجوم نے مار مار کر ہلاک کر دیا، سرکاری گاڑی میں آئے حملہ آور

Moradabad Mob Lynching: اترپردیش کے مرادآباد کے رہنے والے ایک مسلم تاجر کے ساتھ موب لنچنگ (Mob Lynching) کا حادثہ پیش آیا ہے۔ دہلی سے مرادآباد آتے وقت پدماوت ایکسپریس (Padmavat Express) ٹرین میں کچھ شرپسندوں نے تاجر کے ساتھ لنچنگ کے حادثہ کو انجام دیا۔ اس پورے حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد ریلوے پولیس نے دو ملزمین کو بریلی اسٹیشن سے گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ تاجر عاصم حسین مراد آباد کے رہنے والے ہیں۔

میڈیا کے مطابق، متاثرہ  تاجرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ وہ پیتل کا کاروبار کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی گئے تھے۔ دہلی سے واپس لوٹتے وقت وہ پدماوت ایکسپریس کے جنرل کوچ میں سوار تھے۔ جب  ہاپوڑ ریلوے اسٹیشن پر یہ ٹرین رکی تو کچھ نوجوان اس کوچ میں گھس گئے اور انہوں نے چلتی ٹرین میں ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ان کی داڑھی پکڑ کر انہیں چور بتانے لگے اور پیٹنے لگے۔

حملہ آوروں نے ‘جے شری رام کے نعرے’ لگانے کو کہا

عاصم حسین کا کہنا کہ حملہ آوروں نے ان سے ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے کے لئے کہا اور جب انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے کپڑے اتار کر انہیں بری طرح بیلٹ سے پیٹنا شروع کردیا اور تب تک پیٹتے رہے جب تک وہ بے ہوش نہیں ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت ٹرین کے کوچ میں بھیڑ بہت تھی، لیکن کسی نے بھی انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی اور شرپسند انہیں مارتے رہے، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔ اس درمیان مرادآباد اسٹیشن کے پاس جب ٹرین پہنچی تو کسی نے ان کو پلیٹ فارم سے پہلے ہی ٹرین سے پھینک دیا۔ رات کے وقت وہ اپنے کسی جاننے والے کی مدد سے گھر پہنچے۔ انہوں نے ڈر کی وجہ سے پولیس میں اس حادثہ کی شکایت درج نہیں کرائی، لیکن اس پورے حادثے کا کسی نے ویڈیو بنالیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ریلوے پولیس بھی حرکت میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:  Telangana CM KCR: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا- ‘بھارت بن جائے گا افغانستان، بی جے پی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا- وزیر اعلیٰ کی طرح برتاؤ کریں

 دو ملزم بریلی سے گرفتار

جی آر پی مرادآباد کے سی او کا کہنا ہے کہ ٹرین میں لنچنگ کے حادثہ کو انجام دینے والے دو نوجوانوں کو بریلی ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، لیکن اس معاملے میں متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا تھا، اس لئے پولیس کو متاثرہ شخص کا انتظار تھا۔ وہیں دوسری طرف ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ تاجر نے بھی مرادآباد جی آرپی میں اپنے ساتھ ہوئے اس حادثہ کی شکایت کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read