میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں نئی مکمل شدہ بیرابی-سائرنگ ریلوے لائن اور نئے سائرنگ ریلوے اسٹیشن کا باضابطہ افتتاح کرنے کی دعوت دی۔ میزورم کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے، جو کہ ان کی شیڈول میں وقت کی دستیابی سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ 51.38 کلومیٹر طویل بیرابی-سائرنگ نئے ریلوے پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد میزورم کا ایزول شمال مشرقی علاقے کا چوتھا دارالحکومت ہوگا جو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔ بیرابی-سائرنگ نئی لائن ریلوے پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کا انجینئرنگ کا کمال ہے۔ پہاڑی علاقے میں واقع یہ منصوبہ 48 سرنگوں، 55 بڑے پلوں اور 87 چھوٹے پلوں پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے میں سرنگوں کی کل لمبائی 12,853 میٹر ہے۔ پل نمبر 196 کی اونچائی 104 میٹر ہے جو کہ قطب مینار سے بھی 42 میٹر اونچا ہے۔
متعدد امور پر کیا تبادلۂ خیال
میٹنگ کے دوران میزورم کی ترقی سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تھنزول پیس سٹی پراجیکٹ، ایزول تا تھینزول سڑک کو نیشنل ہائی وے قرار دینے کی درخواست اور ہینڈ ہولڈنگ پالیسی پر عملدرآمد کی پیش رفت سمیت اہم معاملات کو اٹھایا۔ دونوں لیڈران نے میانمار کی چن پہاڑیوں کی صورت حال اور میزورم پر اس کے اثرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
CM of Mizoram, Shri @Lal_Duhoma, met Prime Minister @narendramodi.@CMOMizoram pic.twitter.com/uBhESm82Qs
— PMO India (@PMOIndia) July 14, 2025
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انھوں نے اندرا دھنش گیس گرڈ لمیٹڈ (IGGL) کے ذریعہ 9,265 کروڑ روپے کے جاری گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو نافذ کرتے ہوئے ایزول میں گھروں تک پائپ گیس کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ گیس سلنڈر پر انحصار کم کرنے کے لیے بروقت عمل درآمد کریں۔ سی ایم او اہلکار نے بتایا کہ جواب میں وزیر اعظم نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ ضلع ممیت کے ڈپٹی کمشنر پائپ لائن کے کام کو آسان بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



