Bharat Express DD Free Dish

Mehbooba Mufti: محبوبہ مفتی نے ممتابنرجی، اسٹالن اور سدارامیا کو ’’تاریک وقت میں امید کی نایاب کرن‘‘ قرار دیا، وقف ترمیمی قانون کی مخالفت کے لیے تینوں سیاسی لیڈران کا شکریہ ادا کیا

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے ’’جرات مندانہ اور اصولی موقف‘‘ کے لیے شکریہ ادا کیا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے ’’جرات مندانہ اور اصولی موقف‘‘ کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے سدارامیا کو خطوط لکھ کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’’میں نے ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن اور سیدارامیا جی کو وقف ترمیمی بل کے خلاف ان کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ آج کے ہندوستان میں جہاں کسی بھی قسم کے اختلاف رائے کو مجرمانہ قرار دیا جارہا ہے، ایسے میں ان لیڈران کی آواز تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوتی ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے مزید لکھا ’’جموں و کشمیر کے باشندے کے طور پر ، جو کہ ملک کا واحد مسلم اکثریتی خطہ ہے ، ہمیں ان تاریک اور مشکل وقتوں میں آپ کے غیر متزلزل موقف سے سکون اور تحریک ملتی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے خطوط میں لکھی ہیں یہ باتیں:

محبوبہ مفتی نے اپنی پوسٹ میں ان تینوں سیاسی لیڈران کو بھیجے گئے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک کی ہیں۔ مفتی نے خطوط میں لکھا ہے ’’ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کو ایک بڑھتی ہوئی اکثریتی لہر کا سامنا ہے جس سے اس کی تکثیریت اور تنوع کی بنیادی اقدار کو خطرہ ہے۔ جب کہ زیادہ تر شہری اس ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں، پھر بھی نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے اب ہمارے آئین، اداروں اور سیکولر تانے بانے کو نشانہ بناتے ہوئے اقتدار پر قابض ہیں۔ اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو، حال ہی میں نئے وقف قوانین کے من مانے نفاذ کے ذریعے نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو ہماری مذہبی آزادیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں ’’پہلے کی ناانصافیوں کی بازگشت‘‘ معلوم ہوتی ہیں، جیسے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی۔ مفتی نے خط میں لکھا ہے ’’ان تاریک وقتوں میں، آپ کی ہمت اور جرات امید کی ایک نادر کرن ہے۔ چند اصولی آوازوں کے ساتھ آپ انصاف اور ہندوستان کے جامع خیال کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔