Bharat Express DD Free Dish

Mahbooba Mufti

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک مسلم خاتون کا حجاب ہٹانے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی لیڈروں نے اسے جمہوری اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے امن کا راستہ چُنا، اب مکمل خاموشی کے ساتھ جیل میں ہے اور اس کے خلاف سزائے موت کی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر (2 جون) کو جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بڑا داؤ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو واپس وادی لانا چاہئے۔

سری نگرمیں ہو رہے دھماکوں سے متعلق التجا مفتی نے امن کی اپیل کی اور ہند-پاک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ امن کی خواہش انسانیت کی نشانی ہے، نہ کی حب الوطنی کی کمی۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا، "میں جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں بے قصور  سیاحوں پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جان کر بہت غمگین اور غم زدہ  ہوں۔

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہے تو اے ایس دلت کی پچھلی کتاب میں محبوبہ مفتی کے والد کے بارے میں جو باتیں لکھی گئی تھیں، کیا وہ درست تھیں؟

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے ’’جرات مندانہ اور اصولی موقف‘‘ کے لیے شکریہ ادا کیا۔