قومی اردو کونسل کے دفتر میں یونانی میڈیسن پینل کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) نئی دہلی کے صدردفترمیں آج یونانی میڈیسن پینل کی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت محمد خالد صدیقی (سابق ڈائرکٹرجنرل سی سی آریوایم) نے کی۔ اس میٹنگ میں ڈائریکٹرقومی اردوکونسل ڈاکٹرشمس اقبال کے علاوہ پروفیسراشہرقدیر(شعبۂ کلیات، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ)، ڈاکٹرمحمد ذوالکفل (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن)، پروفیسر آسیہ سلطانہ (صدرشعبہ علاج بالتدبیر، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ)، حکیم وسیم احمد اعظمی (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر، ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، لکھنؤ)، ڈاکٹروسیم احمد (شعبۂ کلیات، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور)، ڈاکٹر امان اللہ (ریسرچ آفیسر، سائنٹسٹ، سی سی آر یو ایم، منسٹری آف آیوش نئی دہلی)، ڈاکٹر اشفاق احمد (حیدرآباد)، حکیم نازش احتشام اعظمی (میڈیکل آفیسرانچارج نئی دہلی)، ڈاکٹرشمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر،اکیڈمک، قومی اردوکونسل، نئی دہلی)، ذیشان فاطمہ (ریسرچ اسسٹنٹ، این سی پی یوایل) اور ڈاکٹرعبدالباری (اسسٹنٹ ایڈیٹر) نے شرکت کی۔
قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے اس موقع پراظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونانی میڈیسن پینل بہت اہم پینل ہے۔ اس پینل کے تحت بہت سی اہم طبی کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ اس پینل کی کتابیں حوالے کے طور پرطلبا کے نصاب میں شامل ہیں۔ ہم نے ہرممکن کوشش کی ہے کہ آپ حضرات کے تعاون سے اس پرزیادہ سے زیادہ کام ہواورگزشتہ برسوں میں اس پینل سے متعدد اہم کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی ماہرین سے دورِحاضرکے تقاضوں کے مطابق کتابیں لکھوائی جائیں، جواطبا اورطب یونانی کے طلبا کے لیے مفید ومعاون ہوں۔
اس پینل کے صدرڈاکٹرمحمد خالد صدیقی نے صدارتی کلمات میں کونسل کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئےکہا کہ طب یونانی کے کلاسیکی مواد کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ مواد تیارکرتے وقت طلبا کی ضرورتوں اوران کی ذہنی ساخت کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ میٹنگ کے دوران اس پینل کے تحت مختلف ایجنڈوں پرغوروخوض کیا گیا اورکئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ڈاکٹر شمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک) کے اظہارتشکرپرمیٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


