Bharat Express DD Free Dish

میرٹھ میں شوہر کا قتل کرنے والی مسکان کی ماں نے کھول دی پوری پول، کہی یہ بڑی بات

مسکان کی ماں نے کہا کہ سوربھ نے اس لڑکی کے لئے اپنی فیملی کو چھوڑ دیا تھا، لیکن اس نے اس کے ساتھ غلط کیا۔ وہیں مسکان کے والد نے کہا کہ اسے جینے کا حق نہیں ہے، اسے پھانسی ہونی چاہئے۔

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کراپنے شوہر کا قتل کردیا۔ میرٹھ پولیس نے بڑا انکشاف کیا۔

میرٹھ میں ایک بیوی نے اپنےعاشق کے ساتھ مل کراپنے شوہرکا قتل کردیا اور اس کی لاش کے 15 ٹکڑے کرکے اسے سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں ٹھکانے بھی لگا دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم اہلیہ مسکان اوراس کے عاشق ساحل کو گرفتار کرلیا ہے۔ اب اس معاملے میں مسکان کی ماں نے اپنی بیٹی کو ہی بدتمیز قرار دیا ہے۔

اس گھناؤنے قتل کے حوالے سے ملزمہ مسکان کے والدین سے ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے بات کی۔ اس دوران اپنے شوہرکا قتل کرنے والی مسکان کی والدہ نے بتایا کہ جب سے ان دونوں کی شادی ہوئی ہے وہ دونوں اپنے گھرسے الگ رہ رہے تھے۔ جب سے ان کی شادی ہوئی ہے وہ الگ رہتے تھے اور یہ کرائے پرالگ گھرمیں رہ رہی تھی۔ اس کی سسرال والوں کے ساتھ بھی نہیں بنی، لیکن اتنا معلوم ہے کہ سوربھ اس کے ساتھ اندھی محبت کرتا تھا۔ ہماری لڑکی بدتمیزتھی، اسی نے اسے گھرسے الگ  کروایا۔

مسکان کی مان نے کہا کہ سوربھ نے اس لڑکی کے لئے اپنی فیملی کو چھوڑ دیا تھا، لیکن اس نے اس کے ساتھ غلط کیا۔ وہیں مسکان کے والد نے کہا کہ اسے جینے کا حق نہیں ہے، اسے پھانسی ہونی چاہئے۔ اس کی ماں نے کہا کہ اس کا 10 کلو وزن کم تھا، ہم نے سوچا کہ شیاد سوربھ کی یاد میں کمزورہوگئی ہے، لیکن ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ساحل اسے نشہ کرا رہا ہے۔

میرٹھ میں عاشق کے ساتھ مل کرشوہرکا قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے بھی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں بڑا انکشاف کیا کہ کھانے میں نشے کی دوائی دے کرشوہر کو بے ہوش کرکے قتل کیا گیا۔ قاتل بیوی اوراس کے بوائے فرینڈ کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مسکان اورساحل 4 مارچ کو قتل کرنے کے بعد شملہ گھومنے نکل گئے۔ دو دن پہلے مسکان نے گھرواپس لوٹنے پراپنی ماں سے سوربھ کے قتل کی بات بتائی۔ پولیس جب سوربھ کے گھرپہنچی تو گھربند تھا، شک ہونے پرمسکان کوحراست میں لے کرپوچھ گچھ کی تو پورے حادثہ سے پردہ اٹھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read