وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد۔ انھیں لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔‘‘
Birthday greetings to the Leader of the Opposition in the Lok Sabha, Shri Rahul Gandhi. May he be blessed with a long and healthy life.@RahulGandhi
— Narendra Modi (@narendramodi) June 19, 2025
بی جے پی لیڈران نے بھی پیش کی مبارکباد
اس دوران کئی اور بی جے پی لیڈران نے بھی راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’یوپی کے رائے بریلی سے رکنِ پارلیمان اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر شری راہل گاندھی جی کو دل کی گہرائیوں سے سال گرہ کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ دن ان کے لیے خوشیاں لائے اور آنے والا سال صحت و خوش حالی سے بھرپور ہو۔‘‘
Greetings to the Leader of Opposition in Lok Sabha Shri @RahulGandhi on his birthday. May he be blessed with good health and a long life.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 19, 2025
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے راہل گاندھی کو نیک تمناؤں کے ساتھ سال گرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’راہل گاندھی جی کو سال گرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ آپ کو اچھی صحت اور طویل زندگی نصیب ہو۔‘‘ وہیں بی جے پی لیڈر نوین جندل نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راہل گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد پیش کی۔
Extending my heartfelt birthday wishes to the Leader of the Opposition in Lok Sabha and Lok Sabha MP from Rae Bareli, Uttar Pradesh Shri @RahulGandhi ji.💐 May this occasion bring joy and the year ahead be filled with health and prosperity.
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) June 19, 2025
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

