Bharat Express

Bengaluru Road Accident: بنگلورو ایئرپورٹ روڈ پر بڑا حادثہ، درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دھند کی وجہ سے بتایا جارہا ہے ۔ سڑک پر کم ویزیبیلیٹی  کی وجہ سے یہ کاریں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

بنگلورو ایئرپورٹ روڈ پر بڑا حادثہ، درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

Bengaluru Road Accident: بنگلورو کے ایرپورٹ روڈ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ویڈیو میں جائے وقوعہ پر کئی تباہ شدہ کاریں نظر آ رہی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ویڈیو میں ایک انٹرنیٹ صارف ایئرپورٹ روڈ پر کئی تباہ شدہ کاروں کا ڈھیر دیکھا ئی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کاروں کے حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دھند کی وجہ سے بتایا جارہا ہے ۔ سڑک پر کم ویزیبیلیٹی  کی وجہ سے یہ کاریں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ پیر کی شام کا بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث افراد کی مدد کی اور ٹریفک جام کو بھی ختم کرایا۔

دکن ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا ۔جب سب سے آگے چل رہی  کار کے ڈرائیور نے رفتار کم کرنے کے لیے بریک لگائی۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں مسلسل ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔