Bharat Express DD Free Dish

Jharkhand Bus Accident:جھارکھنڈ میں شادی کی بس کھائی میں گری، 9 افراد جاں بحق، 80 زخمی

ایک دیگر افسر کے مطابق لاتیہار کے اسپتال میں علاج کے دوران مزید دو زخمیوں نے دم توڑ دیا، جب کہ اسپتال میں بھی دو افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال میں ریفر کیے گئے نو زخمیوں میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔

جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں اتوار 18 جنوری کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں بارات لے جانے والی ایک بس کے بریک فیل ہونے کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہواڈانز پولیس تھانہ علاقے کے تحت اورسا بنگلہ دھارا گھاٹی میں پیش آیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار گورو نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور سے بارات لے کر بس لاتیہار کے مہواڈانز جا رہی تھی۔  اوسا وادی کے خطرناک موڑ پر اچانک ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں بس سڑک سے پھسل کرالٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں چار خواتین شامل تھیں، جب کہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ایک دیگر افسر کے مطابق لاتیہار کے اسپتال میں علاج کے دوران مزید دو زخمیوں نے دم توڑ دیا، جب کہ اسپتال میں بھی دو افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال میں ریفر کیے گئے نو زخمیوں میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ضلع انتظامیہ کے مطابق 60 زخمیوں کو مہواڈانڑ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ 20 سے زائد زخمی ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ وپن کمار دوبے نے بتایا کہ 32 شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا جا رہا ہے۔

مہلوکین کی شناخت ریشانتی دیوی 35 سال، پریما دیوی 37 سال، سیتا دیوی 45 سال، سونمتی دیوی 55 سال، سکھنا بھوئیاں 40 سال اور وجے بھوئیاں کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔بس ڈرائیور وکاس پاٹھک کے مطابق بس میں تقریباً 90 مسافر سوار تھے۔ اس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے بعد اس نے ہینڈ بریک لگانے اور انجن بند کرنے کی کوشش کی، تاہم بس پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہ الٹ گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read