مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار۔ (فائل فوٹو)
Ajit Pawar on Tahawwur Rana Extradition: ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملہ کے ملزم تہور حسین رانا کوامریکہ سے ہندوستان لایا گیا ہے، جس کے بعد قانونی عمل پرعمل کرتے ہوئے این آئی اے نے اسے گرفتارکرلیا ہے۔ اب تہوررانا سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ امکان ہے کہ تہور رانا کئی راز کھولے گا اور کئی متشبہ ملزمین کے نام بھی سامنے آئیں گے۔ اس پرمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ اجیت پوارنے بتایا کہ سال 2008 میں جب دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، تو وہ اسی شہرمیں تھے۔
تہوررانا کو ہندوستان لائے جانے پر کیا بولے اجیت پوار
نیوزایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اجیت پوارنے کہا کہ ہم ان مقامات پرگئے، جہاں حملے ہوئے تھے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ پوچھومت۔ اس لئے یہ جاننا ضروری تھا کہ اس کا ماسٹرمائنڈ کون ہے۔ پوچھ گچھ کرنے کی بہت کوشش کی گئی۔ اب یہ جو آدمی (تہور رانا) ملا ہے، اس سے پتہ چلے گا کہ کس نے اس کو ایسی واردات کوانجام دینے کے لئے کس نے کہا تھا؟ اس کی وجہ کیا تھی؟
سب پتہ کرنے کے بعد آگے کا پلان ہوگا تیار
اجیت پوارنے کہا، “یہ سب جاننے کے بعد ہمارا لائن آف ایکشن کیا ہونا چاہئے؟ زیادہ سے زیادہ کیا کرنے کے بعد لوگ محفوظ اور خوش رہیں گے؟ اس پر منصوبہ بنایا جائے گا۔”
VIDEO | On extradition of Mumbai terror attack case accused Tahawwur Hussain Rana to India from the US, Maharashtra Deputy CM Ajit Pawar (@AjitPawarSpeaks) says, “All of us, including late RR Patil, were in Mumbai during the 26/11 attacks. We inspected those places where the… pic.twitter.com/BRab7bMHlB
— Press Trust of India (@PTI_News) April 11, 2025
سابق وزیرداخلہ سشیل کمارشندے کا بڑا بیان
تہور رانا کی حوالگی کے بعد ایک طرف جہاں مودی حکومت کی تعریف ہورہی ہے۔ وہیں کانگریس کے سینئرلیڈر اورسابق وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے کہا کہ یہ حکومت کا ایک عمل ہے۔ اجمل قصاب اور افضل کو پھانسی دینے کا کام ہم لوگوں نے کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے کہنے پر اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ این آئی اے اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹرمائنڈ ہے تہور رانا!
این آئی اے کے مطابق، تہوررانا ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کے ہندوستان آنے جانے کا انتظام کرتا تھا اور اسے ٹارگیٹ کی ریکی کرنے میں مدد کرتا تھا۔ تہور رانا ممبئی کے چباڈ ہاؤس، نیشنل ڈیفنس کالج اور کئی حساس علاقوں میں حملوں کی پلاننگ کا بڑا حصہ رہا تھا۔ ایسی وارداتوں کے پیچھے تہور رانا کا مقصد صرف ملک میں دہشت پھیلانا تھا۔ اپنے امیگریشن بزنس کی آڑ میں تہور رانا یہ تمام کام کرتا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




