Bharat Express

MP CM Shivraj Singh Chauhan News: شیوراج سنگھ چوہان نے کہا- ہاں کوئی راجہ نہیں، سب عوام کے خادم ہیں، کمانے والا کھائے گا اور لوٹے والا جائے گا

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں آئندہ وقت میں سوا لاکھ سرکاری نوکریوں کے لئے بھرتی ہوگی۔ ہرماہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اسکیم کے مستفضین کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان۔

Shivraj Singh Chauhan News مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں اب کوئی بھی شخص گھاس پھوس کے یا پھر کچے مکان میں نہیں رہے گا۔ حکومت سبھی غریب بے گھرلوگوں کو رہائشی اراضی لیز پر دی جائے گی۔ پردھان منتری آواس یوجنا اور مکھیہ منتری آواس یوجنا میں ان پر پکے مکان بنوائے جائیں گے۔ ریاست میں ٹیکم گڑھ سے آج نئے سماجی انقلاب کی شروعات ہوئی ہے۔ یہ صرف پٹے نہیں، بلکہ غریبوں کا احترام، ان کی عزت ہے۔ اب ان سے کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ اس جگہ سے ہٹو۔ انہیں فکسڈ اثاثے مل رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آج ٹیکم گڑھ سے چیف منسٹر کی رہائشی پلاٹ اسکیم کا باقاعدہ آغاز منتخب مستحقین میں رہائشی پلاٹ تقسیم کرکے کیا گیا۔ انہوں نے مستحقین سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وہاں افسران کو احکامات دیئے کہ الاٹ شدہ پلاٹوں کے آس پاس سبھی بنیادی سہولیات سڑک، بجلی، پانی، سیویج لائن دستیاب ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے بھگوان داس، بھجن لال، بال چندر، جسرتھ، تیجا بائی، دیویندر، جگدیش، راکیش، رام پرساد، ببلو، راجن وغیرہ کے پلاٹ پر پہنچ کر انہیں پٹے دیئے۔ اس پروگرام میں ضلع کے کل 10 ہزار 918 مستفضین کو 129 کروڑ 37 لاکھ روپئے کے پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے 255 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا۔

یہاں کوئی راجہ نہیں ہے: شیو راج سنگھ

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے وہاں منعقدہ تقریب میں کہا کہ یہاں کوئی راجہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ، وزیر، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، کلکٹر سبھی عوام کے خادم ہیں۔ ہمارا کام ہے کہ عوام کو اپنے کاموں اور سرکاری اسکیموں کے فائدہ کے لیے اِدھر اُدھر بھٹکنے کی ضرورت نہیں۔ ہم سب عوام کے پاس جاکر خدمات دیں۔ ریاست کے ‘مکھیہ منتری جن سیوا ابھیان’ میں ہر گاوں، ہر وارڈ میں کیمپ لگاکر عوام کے کام کئے گئے۔ انہوں نے ٹیکم گڑھ ضلع میں حاصل کئے گئے ایک لاکھ 52 ہزار درخواستوں میں سے ایک لاکھ 44 ہزار درخواستوں کے حل کے لئے ضلع انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آئندہ 8 اپریل سے پھر کیمپ لگائے جائیں گے اور اس کا فائدہ باقی مستحقین کو دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج غریبوں کے لئے یہ لطف، جشن اور خوشی کا دن ہے۔ میں جب 14 ستمبر، 2021 کو ٹیکم گڑھ ضلع کے موہن گڑھ آیا تھا اور وہاں کے ہتھیری گاوں سے گزر رہا تھا۔ وہاں کے باشندہ اکھلیش، ہری رام، سونو وغیرہ نے مجھ سے کہا کہ ماما ہمارے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں ہے۔ اسی دن سے میرے دل میں یہ خیال اٹھ رہا تھا کہ کس طرح ریاست میں ہر غریب کے لئے پکے مکان کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عزم کیا کہ ہر غریب کو مکان بنانے کے لئے زمین دیں گے۔ اگر سرکاری زمین دستیاب نہیں ہوئی تو زمین خرید کر دیں گے۔ آج وہ عزم پورا ہوگیا ہے۔ ٹیکم گڑھ ضلع سے ہی اس اسکیم کا آغاز ایک اہم حصولیابی ہے۔

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ گھر کے ساتھ ہی ہر غریب کو آیوشمان یوجنا میں فائدہ بھی دیا جا رہا ہے۔ بہترتعلیم کے لئے ہر 20-25 گاوں میں ایک سی ایم رائز اسکول کھولا جا رہا ہے۔ غریبوں کو مفت راشن مل رہا ہے۔ اب اعلیٰ تعلیم کی فیس بھی ماما بھروا رہا ہے۔ اب بزرگون کو ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی تیرتھ یاترا کروائی جائے گی۔

سوا لاکھ سرکاری نوکریوں پر بھرتی ہوگی: وزیر اعلیٰ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں آئندہ وقت میں سوا لاکھ سرکاری نوکریوں پر بھرتی ہوگی۔ ہر ماہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمانے والا کھائے گا، لوٹنے والا جائے گا۔ نیا زمانہ آئے گا۔

 

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ضلع کے لئے منظوری 255 کروڑ کی سینچائی اسکیم کے کاموں کواعلیٰ معیار کا بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے 214  گاوں کو پینے کا پانی ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بڑا گاوں دھسان میں ایس ڈی ایم کورٹ شروع کئے جانے، ضلع کے شیوپوری کا نام کنڈیشور دھام کئے جانے، اچرا کا نام آچاریہ دھام کئے جانے اور بگاج مندر کنڈیشوردھام احاطے کی ترقی کئے جانے کا اعلان کیا۔ اس دوران وزیر صحت وشواس کیلاش سارنگ نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کنیا پوجن کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پروگرام کے مقام پر سیلف ہیلپ گروپس کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔

-بھارت ایکسپریس