Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو نہیں لڑیں گے لوک سبھا الیکشن، قنوج سے انہیں سماجوادی پارٹی بنائے گی امیدوار

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادوآج قنوج سے بوتھ انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جس میں قنوج سے امیدوار سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو سے متعلق بڑی خبرآرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو بھی اس بارلوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس سے پہلے ان کے قنوج سیٹ سے الیکشن لڑنے کی بحث تھی، لیکن اب سماجوادی پارٹی صدرالیکشن لڑنے کے خواہاں نہیں بتائے جا رہے ہیں، ایسے میں پارٹی اس سیٹ سے امیدوارکے نام سے متعلق تبادلہ خیال کرنے میں مصروف ہیں۔

سماجوادی پارٹی اکھلیش یادو آج قنوج سے بوتھ انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں قنوج سے امیدوارسے متعلق تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اکھلیش یادو قنوج سیٹ سے چچازاد بھائی تیج پرتاپ کو ٹکٹ دے سکتے ہیں۔ قنوج میں الیکشن انچارجوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ان کے نام پرغورکیا جاسکتا ہے، جس کے بعد اس فیصلے پرآخری مہر لگ سکتی ہے۔

قنوج سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اکھلیش یادو

گزشتہ بارقنوج سیٹ سے اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ بی جے پی کے سبرت پاٹھک سے ہارگئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ملائم سنگھ کے انتقال کے بعد مین پوری سیٹ پرہوئے ضمنی الیکشن میں جیت حاصل کی اوررکن پارلیمنٹ بنیں۔

اس سے پہلے خبرتھی کہ اکھلیش یادوتیج پرتاپ یادو کو رامپورلوک سبھا سیٹ سے اتارسکتے ہیں۔ تاہم اعظم خان اس کے لئے راضی نہیں تھے۔ دوسری جانب، قنوج میں سماجوادی پارٹی کارکن چاہتے ہیں کہ اکھلیش یادو یہاں سے الیکشن لڑیں، لیکن بدلی ہوئی صورتحال میں سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو الیکشن لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی لیڈران کو ایسے اشارے بھی دیئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔