Bharat Express DD Free Dish

TRF denies involvement in Pahalgam Terror Attack: ہندوستانی فوج کے خوف سے  پلٹ گیا ٹی آرایف، پہلگام حملے میں شامل ہونے سے انکار، سوشل میڈیا سے متعلق کیا یہ دعویٰ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے شروعات میں ذمہ داری لی تھی، لیکن ہندوستانی حکومت کے سخت اقدامات کے بعد ٹی آرایف نے اپنا بیان بدل دیا ہے۔ ٹی آرایف نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ہیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے سے انکارکیا ہے۔

ٹی آر ایف نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بے قصور 26 ہندوستانی سیاحوں کی موت ہوگئی تھی۔ حادثہ کے بعد اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے لی تھی۔ اس کے بعد سے ہی ہندوستانی حکومت نے کئی سخت اقدامات کئے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہی ان دہشت گردوں کی روح کانپنے لگی ہے۔ ہندوستان کی کارروائی کے بعد دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے اپنے ہاتھ کھینچ لئے ہیں اورحملے کی ذمہ داری لینے سے انکارکردیا ہے۔

دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے بھی بیان جاری کرکے پہلگام حملے سے پلہ جھاڑلیا ہے۔ گروپ نے ایک پوسٹ جاری کرکے کہا کہ دی ریزسٹنس فرنٹ پہلگام کے حادثہ میں کسی بھی طرح کی شمولیت سے واضح طورپرانکارکرتا ہے۔ ٹی آرایف نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ ہمارا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہیک کیا گیا اورحملے کی ذمہ داری لینے والا میسیج ڈالا گیا۔

پہلگام حملے کے بعد لشکرطیبہ کے ڈپٹی کمانڈرسیف اللہ کسوری کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں اس نے دہشت گردانہ حملے سے خود کو ذمہ دار ماننے سے انکارکردیا تھا۔ ٹی آرایف نے ہندوستانی ایجنسیوں پرسازش کرنے کا الزام بھی لگایا اور معاملے کی جانچ شروع کرنے کی بات کہی ہے۔

ٹی آرایف نے حملے کے بعد خود لی تھی ذمہ داری

جموں وکشمیرمیں کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد دی ریجسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے اس کی ذمہ اری لی تھی۔ حالانکہ ہندوستان کے خوف کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم اورپاکستان کی نیند اڑگئی ہے۔ اسے خوف ستا رہا ہے کہ کہیں ہندوستان کے ساتھ جھگڑا مول لینا مہنگا ثابت پڑسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی فوج نے کشمیرمیں 7 دہشت گردوں کے مکانات کوتباہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ مزید کئی دہشت گردوں کے مکانات کوتباہ کرنے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ٹی آرایف کو یہی خوف ہے کہ اب ہندوستان کسی بھی قیمت پر بدلہ لے کررہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے حادثہ کی ذمہ داری لینے سے واضح طور پر انکار کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی طرف سے ایک خط بھی جاری کیا گیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔