کے سی آر نے بیٹی کے کویتا کو پارٹی سے معطل کیا۔
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے صدر کے چندر شیکھر راؤ (KCR) نے اپنی بیٹی اور ایم ایل سی کے کویتا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ کے سی آر نے منگل کے روز بیٹی کے کویتا کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے بی آر ایس سے نکال دیا۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے پارٹی کے سینئر لیڈران سے کئی ملاقاتوں کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
کویتا کو فوری اثر سے پارٹی سے کیا گیا معطل
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے جنرل سکریٹری ٹی اروند راؤ اور سومو بھرت کمار نے ایک بیان میں کہا کہ کے سی آر نے کویتا کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق، بی آر ایس قیادت نے کویتا کے اقدامات اور اس کی پارٹی مخالف سرگرمیوں سے پارٹی کو پہنچنے والے نقصان کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
ہریش راؤ، سنتوش کمار میگھا کرشنا پر سنگین الزامات
کے کویتا نے سابق وزیر ہریش راؤ، سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار اور راجیہ سبھا کے سابق رکن میگھا کرشنا ریڈی پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ ہریش راؤ اور سنتوش کمار، دونوں سابق چیف منسٹر کے سی آر کے بھتیجے ہیں۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، کویتا نے تینوں پر کے سی آر کی شبیہ کو خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر سخت حملہ بولا تھا۔
ان کا یہ تبصرہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی طرف سے کالیشورم پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حوالہ کیے جانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد آئے ہیں۔
ایم ایل سی کے کویتا نے الزام لگایا کہ کے سی آر کے آس پاس کے لوگوں کے برے کاموں نے ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے اور ان کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر عوام کے بارے میں سوچ رہے ہیں جب کہ ان کے ارد گرد کے لوگ اپنے مفادات کے لیے بڑے ٹھیکیداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی ریونت ریڈی جیسے شخص نے کے سی آر کے خلاف سی بی آئی جانچ شروع کی ہے۔
ہریش اور سنتوش کی سازشوں کو برداشت کیا: کویتا
کویتا نے دہرایا کہ اس نے پارٹی کے اندر ہریش راؤ اور سنتوش کمار کی تمام سازشوں کو برداشت کیا اور ان کے ذاتی حملوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی بیٹی ہونے کے ناطے انہیں برا لگ رہا ہے کہ انہیں سی بی آئی جانچ کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الحال، اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کا نام لینے کی وجہ سے کویتا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ کے سی آر نے انہیں پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


