KCR suspends daughter K. Kavitha from BRS: کے سی آر نے بیٹی کے کویتا کو بھارت راشٹرا سمیتی سے کیا معطل، پارٹی مخالف سرگرمیوں کا لگا الزام
کے کویتا نے سابق وزیر ہریش راؤ، سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار اور راجیہ سبھا کے سابق رکن میگھا کرشنا ریڈی پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ ہریش راؤ اور سنتوش کمار، دونوں سابق چیف منسٹر کے سی آر کے بھتیجے ہیں۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، کویتا نے تینوں پر کے سی آر کی شبیہ کو خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر سخت حملہ بولا تھا۔





