Bharat Express

Kashmir: کشمیری ڈرائیور نے پہلگام میں سیاح کو 10 لاکھ مالیت کا سونا کیا واپس

منگل کو ایک ایماندار ٹیکسی ڈرائیور نے جموں و کشمیر کے پہلگام ریزورٹ میں ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے کا سونا واپس کر دیا

کشمیری ڈرائیور نے پہلگام میں سیاح کو 10 لاکھ مالیت کا سونا کیا واپس

منگل کو ایک ایماندار ٹیکسی ڈرائیور نے جموں و کشمیر کے پہلگام ریزورٹ میں ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے کا سونا واپس کر دیا۔ پہلگام ٹیکسی اسٹینڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ سیاحتی مقام کے ٹیکسی ڈرائیور آکاش فاروق وانی نے حیدرآباد کے ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے کا سونا واپس کیا ہے۔

“سیاح ٹیکسی میں سونے سے بھرا بیگ بھول گیا تھا۔ سیاح نے ٹیکسی اسٹینڈ کے چیئرمین کو بتایا کہ وہ سونا ٹیکسی میں بھول گیا ہے جو اس نے اسٹینڈ سے کرائے پر لیا تھا۔”

“جب ہم نے ڈرائیور کو اطلاع دی تو اس نے اپنی ٹیکسی کی تلاشی لی تو وہ بیگ ملا جو سیاح کو واپس کر دیا گیا ۔”

ٹیکسی اسٹینڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سیاح سری نگر ایئرپورٹ سے واپس آیا تھا جب اسے یاد آیا کہ وہ بیگ گاڑی میں بھول گیا تھا، اس نے ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا ہے۔