راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے پارلیمنٹ کا سیشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نئی دہلی: راجیہ سبھا رکن اور سپریم کورٹ کے سینئروکیل کپل سبل نے جمعہ کووزیراعظم نریندرمودی سے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلا کرپہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے سیشن کے دوران ایک تجویزمنظورکرنے اوردنیا کومتحد رہنے کا پیغام دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت کو برسراقتداراوراپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کو الگ الگ اہم ممالک میں بھیجنے کا بھی مشورہ دیا، تاکہ پاکستان پرسفارتی دباؤ بنایا جاسکے۔
سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے یہاں ایک پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ امریکہ کی طرح ہندوستان کوبھی پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے والے سبھی اہم ممالک کویہ بتانا چاہئے کہ اگروہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرتے ہیں توہمارے ساتھ کاروبارنہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 1972 میں ذوالفقارعلی بھٹونے کہا تھا کہ ہم ہندوستان کو ہزارزخم دے کرخون سے شرابورکردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں پارلیمنٹ پردہشت گردانہ حملہ ہوا۔ 2002 میں کالوچک کا قتل عام ہوا۔ 2005 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس پر حملہ ہوا۔ جولائی 2006 میں ممبئی میں ٹرین میں بم دھماکہ ہوا۔ 2008 میں ممبئی میں حملہ ہوا۔ 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ ہوا۔ 2016 میں اری دہشت گردانہ حملہ ہوا اور 2019 میں پلوامہ خودکش بم دھماکہ ہوا۔ یہ سلسلہ جاری ہے۔
My Press Conference today on Pahalgam Terror attack ..
INDIA Stands United!
Full video link 👇https://t.co/1Oe0Rff32O pic.twitter.com/8C37SyFIKm— Kapil Sibal (@KapilSibal) April 25, 2025
یہ ہندوستان کی خود مختاری پرحملہ
راجیہ سبھا کے آزاد رکن کپل سبل نے کہا کہ میں اس ضمن میں وزیراعظم مودی کومشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائیں اور اس پر تبادلہ خیال کریں۔ ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی خودمختاری پرحملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ اتفاق رائے سے ایک تجویزمنظورکی جانی چاہئے تاکہ دنیا کے سامنے قوم کا یہ جذبہ پیش کیا جاسکے کہ ہرکوئی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک متحد ہے اورایسی مذموم حرکتیں برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے برسراقتداراوراپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے وفود کوافریقہ، امریکہ، یوروپ، چین، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روس اورجنوبی امریکہ جیسے ممالک میں بھیجنے کی بھی اپیل کی تاکہ سفارتی دباؤ بنایا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


