Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کے خلاف بی جے پی نے اٹھایا یہ بڑا قدم، جان کر رہ جائیں گے حیران

سابق مرکزی وزیر جینت سنہا موجودہ وقت میں جھارکھنڈ کے ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے بیٹے ہیں۔

سابق مرکزی وزیر جینت سنہا۔ (فائل فوٹو)

Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے درمیان بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اوران سے دو دنوں کے اندروضاحت دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ دراصل، عام انتخابات میں حصہ نہ لینے اور ووٹ نہ دینے کی وجہ سے پارٹی نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا موجودہ وقت میں جھارکھنڈ کی ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ فی الحال انہوں نے مارچ میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی اورکہا تھا کہ ان کو انتخابی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا جائے۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری آدتیہ ساہو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے، ’جب سے پارٹی نے منیش جیسوال کو ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار اعلان کیا ہے، تب سے آپ تنظیمی کاموں اورانتخابی تشہیر میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ آپ کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔ آپ کے کردار سے پارٹی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔‘

 حالانکہ ابھی تک جینت سنہا کی طرف سے اس نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2019 میں جینت سنہا نے کانگریس کے گوپال ساہو کو 4.79 لاکھ ووٹوں سے ہراکر بڑی جیت درج کی تھی۔ 20 مئی کو لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے کے تحت جھارکھنڈ کی تین سیٹوں پرووٹنگ ہوئی تھی۔ ہزاری باغ میں سب سے زیادہ 64.32 فیصد ووٹنگ ہوئی تو وہیں چترا میں 62.96 فیصد اور کوڈرما میں 61.86 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

جینت سنہا پہلے ہی کرچکے ہیں یہ گزارش

اس سے پہلے جینت سنہا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر2 مارچ کو ایک پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں بی جے پی سربراہ جے پی نڈا سے گزارش کرتے ہوئے کہا تھا، ’مجھے راست طور پر انتخابی ذمہ داریوں سے فارغ کریں۔‘ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان اور پوری دنیا میں عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اپنی کوششوں پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ اس پوسٹ کے بعد ہی بی جے پی نے جھارکھنڈ کی اس سیٹ سے منیش جیسوال کو اپنا امیدوارقرار دیا تھا جبکہ اس سیٹ کی نمائندگی کبھی یشونت سنہا اوران کے بعد میں ان کے بیٹے جینت سنہا نے کیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read