جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج (18 ستمبر) صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہےحالانکہ جموں کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔آج صبح سات بجے جب ووٹنگ کا آغاز ہوا تب سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو اپنے آپ میں خوش آئند ہے اور لوگ یہ اظہار بھی کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں حریت پسندوں میں نہیں ۔
Voting percentage upto 09:00 am for #PhaseI #NoVoterToBeLeftBehind #IVote4Sure #Trends #MyVotemMyPride pic.twitter.com/Xebkro3xSA
— Rahmat kalim (@rahmat_kalim) September 18, 2024
جموں کشمیر کی جن 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ان پر صبح 9 بجے تک قریب 11.11 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔جب کہ سب سے زیادہ اندروال اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں صبح 9 بجے تک 16.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ، وہیں سب سے کم ووٹنگ اننت ناگ سیٹ پر ہوئی ہے جہاں صبح 9 بجے تک صرف 6 فیصد ہی لو گ ووٹ ڈال پائے ہیں ۔ حالانکہ کشتواڑ،پہلگام۔بھدروہ،ڈوڈہ، رامبن وغیرہ میں اچھی ووٹنگ ہورہی ہے اور وہاں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ اب تک سب کچھ پرامن ماحول میں ہورہا ہے۔
J&K Assembly elections commence today. I call upon all the voters whose assembly constituencies are voting in the first phase today to turn out in record numbers & exercise their democratic rights. I especially urge youth, women and first-time voters to vote in large numbers.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) September 18, 2024
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ اپیل کی
ایل جی جموں و کشمیر کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جموں کشمیر کی عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے، “جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات آج سے شروع ہیں۔ میں ان تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں جن کے اسمبلی حلقوں میں آج پہلے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے، وہ ریکارڈ تعداد میں سامنے آئیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں، خاص طور پر نوجوانوں، خواتین سےاور پہلی بار ووٹ دینے والے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔”
بھارت ایکسپریس۔