Bharat Express DD Free Dish

LG Manoj Sinha Flag off Devottess of Amarnath Yatra 2023: ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو کیا روانہ

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے تیرتھ یاتروں کے پہلے جتھے کو یہاں بھگوتی نگر کیمپ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کیا۔

جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے تیرتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو یہاں بھگوتی نگر کیمپ سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس جتھے میں تقریباً 3,400 تیرتھ یاتری شامل ہیں۔

کثیرسطحی سیکورٹی کے درمیان، یاتریوں کا پہلا کھیپ 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع مقدس گپھا میں بابا برفانی کے درشن کے لئے کشمیر کے دونوں بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔ یہ گپھا مندرجنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع ہے۔

امرناتھ یاترا کے لئے 62 روزہ تیرتھ یاترا ہفتہ کے روز کشمیر سے شروع ہوگی۔ اس یاترا کے لئے دو شاہراہ ہیں۔ پہلا اننت ناگ ضلع کا 48 کلومیٹر لمبا روایتی ننوان-پہلگام مارگ، جبکہ دوسرا گاندربل ضلع کا بالٹال مارگ، جو تقریباً 14 کلو میٹر چھوٹا، لیکن بے حد شاندار ہے۔

سی آرپی ایف کے جوان تعینات

امرناتھ یاترا سے متعلق سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی آرپی ایف 160 بٹالین کے کمانڈینٹ ہری اوم کھرے نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کے لئے سی آرپی ایف نے تیاری پوری کرلی ہے۔ سی آرپی ایف کے جوان چپے چپے پر تعینات ہیں۔ یاتریوں کے ساتھ بھی جوانوں کی ایک بڑی ٹکڑی روانہ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بائیک دستہ اور ڈرون سے بھی یاترا کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read