Bharat Express DD Free Dish

Nagpur Violence: ’’مہاراشٹر میں کسی کی قبر کو نقصان پہنچانا ٹھیک نہیں…‘‘، ناگپور تشدد پر مایاوتی کا بیان

بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کہا کہ یہ اورنگ زیب کا مقبرہ ہے اور جو گندگی ہے وہ یہاں رکھنے لائق نہیں ہے۔ اسے ٹوائلٹ بھی قرار دیں تو غلط نہیں ہوگا۔ ہمارے چھترپتی شیواجی اور سنبھاجی مہاراج کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی بھی گندگی ہماری ریاست میں رکھنے لائق نہیں ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی

نئی دہلی: مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ادھر اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہا ہے کہ کسی کی قبر یا مقبرہ وغیرہ کو نقصان پہنچانا یا تباہ کرنا درست نہیں ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے اورنگ زیب کے مقبرے کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’مہاراشٹر میں کسی کی بھی قبر یا مزار کو نقصان پہنچانا یا توڑنا ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ اس سے وہاں آپسی بھائی چارہ، امن اور ہم آہنگی خراب ہو رہی ہے۔ حکومت ایسے معاملوں میں خاص طور پر ناگپور کے انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، ورنہ حالات بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں، جو ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

 

اسی دوران بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کہا کہ یہ اورنگ زیب کا مقبرہ ہے اور جو گندگی ہے وہ یہاں رکھنے لائق نہیں ہے۔ اسے ٹوائلٹ بھی قرار دیں تو غلط نہیں ہوگا۔ ہمارے چھترپتی شیواجی اور سنبھاجی مہاراج کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی بھی گندگی ہماری ریاست میں رکھنے لائق نہیں ہے۔ یہی موقف ہمارے وزیر اعلیٰ کا ہے اور یہ گندگی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ صحیح وقت پر آپ کو بریکنگ نیوز مل جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سمبھاجی نگر میں واقع مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو گرانے کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ناگپور میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا، جس میں پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی۔ چیف منسٹر دیویندر فڑنویس خود پورے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پولیس کمشنر کو کشیدہ حالات پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read