Bharat Express DD Free Dish

Nitish Rane

جے ڈی یو کے رکن اسمبلی شیام رجک نے کہا کہ عامرخان محب وطن (دیش بھکت) ہیں۔ ان کی فلموں میں بھی حب الوطنی جھلکتی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے عامرخان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پرسوال اٹھایا تھا۔ اب بہارمیں بی جے پی کی اتحادی جماعت نتیش کمارکی جے ڈی یونےعامرخان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں محب وطن (دیش بھکت) قراردیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت کے وزیر نتیش رانے نے اے آئی ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اسدالدین اویسی کا موازنہ اسامہ بن لادن سے کیا۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایشیا کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے ساتھ میچ پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ’’خون اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے بہہ سکتے ہیں؟‘‘

وزیر نتیش رانے کا ذکر کرتے ہوئے مفتی فاضل نے کہا کہ آپ ایک اچھے باپ کے اچھے بیٹے ہیں۔ آپ تعلیم یافتہ ہیں۔ اس قرآن پاک کو گہرائی سے پڑھیں، اس کے بعد آپ کو جو کہنا ہے، آپ اپنی زبان سے کہیں گے۔مفتی فاضل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قرآن پڑھنے والاشخص کبھی  دوبارہ ایسا بیان نہیں دے گا۔

بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بکرے ذبح کرنے کی وجہ سے ’’ہندو شہریوں‘‘ کو بے چینی ہوتی ہے، جس سے دونوں برادریوں کے درمیان تنازعات کا امکان پیدا ہوتا ہے۔

بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کہا کہ یہ اورنگ زیب کا مقبرہ ہے اور جو گندگی ہے وہ یہاں رکھنے لائق نہیں ہے۔ اسے ٹوائلٹ بھی قرار دیں تو غلط نہیں ہوگا۔ ہمارے چھترپتی شیواجی اور سنبھاجی مہاراج کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی بھی گندگی ہماری ریاست میں رکھنے لائق نہیں ہے۔

دیویندر فڑنویس کابینہ میں شامل نتیش رانے کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ملہار سرٹیفیکیشن ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب گوشت کو ہندو روایات کے مطابق جانوروں کو ذبح کرکے تیار کیا جاتا ہے اور اسے دوسرے جانوروں کے گوشت کے ساتھ نہیں ملایا جاتا ہے۔