Bharat Express DD Free Dish

Vice President Sri Lanka Visit: بھارت کے نائب صدر جمہوریہ  رادھا کرشنن نے سری لنکا کے صدر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں مضبوط تہذیبی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

نائب صدر جمہوریہ  رادھا کرشنن نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط تہذیبی روابط اور عوامی سطح کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت کے نائب صدر جمہوریہ  سی پی رادھا کرشنن دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ وہاں روایتی کینڈین ڈانس پرفارمنس کے ذریعے بھارتی نائب صدر کا استقبال کیا گیا۔نائب صدر جمہوریہ  سی پی رادھا کرشنن نے صدر دسانائیکے کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی اور باہمی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نائب صدر جمہوریہ  نے کولمبو میں صدارتی سیکریٹریٹ میں سری لنکن صدر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ، مضبوط تہذیبی بنیادوں اور عوامی روابط پر مبنی بھارت-سری لنکا تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔

دونوں ممالک کے ماہی گیر برادریوں کے روزگار کو مدنظر رکھنے پر بھی گفتگو

نائب صد جمہوریہ  سی پی رادھا کرشنن نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے 450 ملین پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بھی وسیع تبادلہ خیال ہوا۔ اس میں بھارتی نژاد تامل برادری کے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے ماہی گیروں کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے اور دونوں ممالک کے ماہی گیر برادریوں کے روزگار کو مدنظر رکھنے پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ بھارتی نائب صدر جمہوریہ  سی پی رادھا کرشنن 19 اور 20 اپریل کے دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں۔ یہ کسی بھی بھارتی نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

دورے کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے

سری لنکا روانگی سے قبل نائب صدر جمہوریہ  کے ایکس ہینڈل پر بتایا گیا تھا کہ اس دورے کے دوران وہ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور بھارت کی مدد سے تیار کیے گئے انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تعمیر شدہ مکانات تمل برادری کے لوگوں کے حوالے کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read