Justice B R Gavai Visited The Temple Of The Tooth: بھارت کے 52ویں چیف جسٹس بی آر گوئی کی سری لنکا میں بدھ مندر آمد، خصوصی پوجا میں شرکت
کینڈی میں واقع یہ عظیم بدھ مندر، جسے سری دلادا مالیگاوا بھی کہا جاتا ہے، بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے انتہائی مقدس مقام تصور کیا جاتا ہے۔ اس تاریخی مندر میں بھگوان بدھ کے مقدس دانت کے تبرک کو محفوظ رکھا گیا ہے، جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔
Sri Lankan Opposition Leader Congratulates to PM Modi: مغربی بنگال میں انتخابی رجحانات کے درمیان سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی برتری حاصل کرتی نظر آ رہی ہے، جبکہ چار اضلاع میں ترنمول کانگریس (TMC) کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔ اسی دوران سری لنکا میں اپوزیشن لیڈر ساجت پریماداسا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔
Vice President Sri Lanka Visit: بھارت کے نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے سری لنکا کے صدر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں مضبوط تہذیبی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط تہذیبی روابط اور عوامی سطح کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
India-Sri Lanka Relation: ایندھن کے بحران کے دوران بھارت کی مدد سے سری لنکا کو راحت، صدر ڈسانائیکے نے کیا اظہارِ تشکر
ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے سری لنکا کی اپیل پر بھارت نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ بھارت حکومت کے اس مثبت رویے پر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
Gujarat CM Meets Sri Lanka JVP Delegation: وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت–سری لنکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم اور مفید ملاقات
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت اس وقت دیکھنے کو ملی جب سری لنکا کی حکمراں جماعت جے وی پی کے جنرل سیکریٹری ٹلون سلوا اپنے وفد کے ساتھ گاندھی نگر پہنچے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
Sri Lankan President thanks PM Modi: طوفان دتوا کے بعد ’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ پر سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا
سری لنکا میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد بھارت کی فوری امداد کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوط مثال۔ بھارت نے اضافی فوجی جہاز اور بحری جہاز standby پر رکھے ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق مزید امداد بھیجی جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ مسلسل جاری ہے اور وزیر اعظم مودی نے صدر دسانائیکے کو یقین دلایا ہے کہ بھارت اس مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
PM Modi speaks to Sri Lankan President: وزیراعظم نریندر مودی کی سری لنکن صدر سے گفتگو، کہا-’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ کے تحت بھارت ہرممکن مدد کرے گا فراہم
سری لنکا میں طوفانی تباہی، بھارت کا اظہارِ ہمدردی اور تعاون کا وعدہ۔ سری لنکا میں تباہ کن سمندری طوفان دتواہ سے 334 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔ بھارت کا فوری امدادی مشن سرگرم ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
Sri Lankan PM arrives in New Delhi: سری لنکا کی وزیراعظم ہارنی امرسوریا بھارت پہنچیں، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت متوقع
وزیراعظم امرسوریا بھارت کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی تاکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ وزیراعظم دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کی سابق طالبہ رہ چکی ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران اپنے پرانے تعلیمی ادارے کا بھی دورہ کریں گی۔





