Bharat Express

Indian Mujahideen Terrorist: انڈین مجاہدین کے 4 دہشت گردوں کو پٹیالہ کورٹ نے سنائی 10 سال کی سزا

عدالت نے انڈین مجاہدین سے وابستہ دانش انصاری، آفتاب عالم، عمران خان اور عبیدالرحمٰن کو آئی پی سی کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ٰ) کے تحت قصور وار ٹھہرایا۔

Indian Mujahideen Terrorist: پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے عدالت نے انڈین مجاہدین کے چار دہشت گردوں کو بدھ کے روز (12 جولائی) کو 10 سال کی سزا سنائی۔ خصوصی جج شیلیندرملک نے یہ سزا  پورے ملک بھرمیں دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی مجرمانہ سازش کرنے کے سال 2012 کے ایک معاملے میں سنائی ہے۔

عدالت نے دانش انصاری، آفتاب عالم، عمران خان اور عبیدالرحمٰن کو ہندوستانی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قصوروار ٹھہرایا تھا۔ اس دوران عدالت نے کہا تھا کہ چاروں نے سات جولائی کو اپنے قصور کا اعتراف کرلیا تھا۔ عدالت نے ان چاروں کو 10 جولائی کو ہی قصوروار قرار دیا تھا۔

 کن دفعات کے تحت درج ہوا تھا معاملہ؟

این آئی اے نے تعزیرات ہند کی دفعہ 121 اے (ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش) اور دفعہ 123 (جنگ چھیڑنے کے منصوبہ کو آسان بنانے کے ارادے سے چھپانا) کے تحت ستمبر، 2012 میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔

دہشت گردوں کو یو اے پی اے کی دفعہ 17 (دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے پیسہ جمع کرنے)، دفعہ 18 (دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے سازش)، دفعہ 18 اے (دہشت گردانہ کیمپوں کا انعقاد)، دفعہ 18 بی (دہشت گردانہ واردات کے لئے لوگوں کی بھرتی کرنا) اور دفعہ 20 (کسی دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونا) کے تحت بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

Also Read