وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر بنکاک پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی بنکاک میں منعقد ہونے والی BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پی ایم مودی مینڈارن اورینٹل ہوٹل پہنچے، جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’’ایک بے مثال ثقافتی تعلق جو کہیں اور نہیں ملتا! تھائی رامائن، راماکین کی ایک دلکش پرفارمنس دیکھی۔ یہ واقعی ایک مسحور کن تجربہ تھا، جس نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کو خوبصورتی سے دکھایا۔ رامائن واقعی ایشیا کے بہت سے حصوں میں دلوں اور روایات کو جوڑتی ہے۔‘‘
A cultural connect like no other!
Witnessed a captivating performance of the Thai Ramayana, Ramakien. It was a truly enriching experience that beautifully showcased the shared cultural and civilisational ties between India and Thailand.
The Ramayana truly continues to connect… pic.twitter.com/wCoea0xCo1
— Narendra Modi (@narendramodi) April 3, 2025
نائب وزیر اعظم نے استقبال کیا
اس سے قبل تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم سوریہ جنگرنگ رینکٹ اور کئی دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم مودی کا ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا۔ بنکاک پہنچنے پر وزیر اعظم ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان گہرے ثقافتی، اقتصادی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’بنکاک، تھائی لینڈ میں لینڈ کر چکا ہوں۔ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے بندھن کو مضبوط بنانے، آئندہ سرکاری مصروفیات میں حصہ لینے کے لیے بےتاب ہوں۔‘‘
#WATCH प्रधानमंत्री मोदी बैंकॉक के होटल पहुंचे। इस दौरान भारतीय प्रवासियों और भारतीय समुदाय के सदस्यों ने उनका गर्मजोशी से स्वागत किया।
(सोर्स -ANI/डीडी) pic.twitter.com/deC84rMXj7
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 3, 2025
سات ممالک کا ایک گروپ ہے BIMSTEC
BIMSTEC ایک علاقائی گروپ ہے جس میں خلیج بنگال کے سات رکن ممالک شامل ہیں۔ پانچ جنوبی ایشیائی (بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، نیپال اور سری لنکا) اور دو جنوب مشرقی ایشیائی (میانمار اور تھائی لینڈ)۔ یہ گروپ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتا ہے۔ ہندوستان اس کا سب سے بڑا اور سب سے بااثر رکن ہے، جو اس کے ایجنڈے کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

