تصویر: ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف
منگل کو وزارت دفاع نے 70 ممالک کے فوجی اتاشیوں کو آپریشن سندور کے تعلق سے بریفنگ دی۔ فوجی اتاشی ایسے فوجی اہلکاروں کو کہا جاتا ہے جو یا تو کسی سفارت خانے سے تعلق رکھتے ہیں یا جنھیں دوسرے ممالک کی فوجی کارروائیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے متعین کیا جاتا ہے۔ ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آپریشن سندور نے نئے ہند-پاک تعلقات پالیسیز کی تشکیل کے ساتھ ہندوستان کی طاقت اور نئے جنگی منظرنامے میں ہندوستانی کی فوجی برتری کو بھی ثابت کیا ہے۔
7 مئی کو شروع کیا گیا آپریشن سندور 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا، جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔ اس آپریشن کے تحت حملہ کرتے ہوئے ہندوستانی مسلح افواج (IAF) نے پاکستان کے صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع کئی دہشت گردوں کے کیمپوں پر درست حملے کیے۔
غیرملکی فوجی اہلکاروں کو کیا گیا بریف
فوجی اتاشیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا، ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کے تصدیق شدہ ثبوت کے ساتھ اہداف کے انتخاب کے لیے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی کے عمل کی وضاحت کی۔ بریفنگ میں آئی اے ایف کے مربوط، درست اور فوری ردعمل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
Lt Gen DS Rana, Director General Defence Intelligence Agency #DG_DIA briefed the Foreign Service Attaches of 70 nations on the successful conduct of #OperationSindoor that has set #NewNormals in #India – #Pakistan relations, highlighting India’s demonstrated strength and national… pic.twitter.com/3aF7rRpddg
— HQ IDS (@HQ_IDS_India) May 13, 2025
اس کے علاوہ اس دوران آپریشن سندور کی کامیابی اور ہندوستانی کی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور کاررائیوں کی درستگی کو بھی اجاگر کیا تھا۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل رانا نے دشمن کی طرف سے ہندوستان مخالف غلط معلومات مہم کو بھی بے نقاب کیا اور اس کے حوالے سے اپنے ثبوت پیش کیے۔ انھوں نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ دشمنوں کے جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ ہمارے ملک نے کس طرح اور کس خوبی سے کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


