Bharat Express

Indian Army Helicopter Crashed: ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش میں سرچ مہم شروع

Cheetah Helicopter Crash: ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کوپائلٹ سوار تھے۔

علامتی تصویر

Indian Army Helicopter Crashed: ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹراروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ پائلٹوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ فوج کے ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔ یہ سینگے سے مساماری کی طرف اڑگیا تھا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کو پائلٹ سوار تھے۔

گوہاٹی کے رابطہ عامہ افسر لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت نے تصدیق کی کہ آپریشنل سارٹی پر چیتا ہیلی کاپٹر کا آج صبح تقریباً 9:15 بجے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

اس سے پہلے سال 2022 میں بھی انڈین آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر توانگ کے پاس تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی۔ آسام کے تیج پور میں فوج کے رابطہ عامہ افسر نے بتایا تھا کہ توانگ کے پاس فارورڈ ایریا علاقے میں پرواز کر رہا فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر 5 اکتوبر، 2022 میں صبح تقریباً 9:15 بجے ایک معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دونوں پائلٹوں کو پاس کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا تھا، لیکن ایک کونہیں بچایا جسکا۔ مہلوک پائلٹ کی پہچان لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادو کے طور پر ہوئی تھی۔

گزشتہ 6 سالوں میں فوج کے 18 ہیلی کاپٹر تباہ

گزشتہ پانچ سالوں میں ہندوستانی ملٹری یعنی تینوں افواج کے 18 ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں۔ یہ جانکاری گزشتہ سال 17 دسمبر کو لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیر دفاع اجے بھٹ نے دی تھی۔ سال 2017 سے کے کر 2021 تک 15 حادثے ہوئے تھے۔ اس کے بعد تین حادثے اور ہوچکے ہیں۔ اس میں سے دو حادثے سال 2022 میں اکتوبر مہینے میں ہی ہوئے تھے۔ اس میں رودر اور چیتا ہیلی کاپٹر شامل تھے۔