Bharat Express DD Free Dish

Agni missile with MIRV system: بھارت نے ایم آئی آر وی نظام سے لیس اگنی میزائل کا  کیا کامیاب تجربہ، ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔

بھونیشور: ہندوستان نے 8 مئی 2026 کو اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرہ سے ایم آئی آر وی (ملٹی پل انڈیپنڈنٹلی ٹارگیٹڈ ری انٹری وہیکل) نظام سے لیس جدید اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ڈی آر ڈی او نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جدید اگنی میزائل کو متعدد پے لوڈز کے ساتھ آزمایا گیا، جنہیں بحرِ ہند کے وسیع جغرافیائی علاقے میں مختلف اہداف پر کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا: ’’ایم آئی آر وی نظام سے لیس جدید اگنی میزائل کا 8 مئی 2026 کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرہ، اڈیشہ سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ میزائل کو متعدد پے لوڈز کے ساتھ فائر کیا گیا، جنہوں نے بحرِ ہند کے مختلف علاقوں میں پھیلے الگ الگ اہداف کو نشانہ بنایا۔‘‘

ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

میزائل کے پورے سفر کی نگرانی متعدد زمینی اور بحری ٹریکنگ اسٹیشنوں کے ذریعے کی گئی۔ ان نظاموں نے میزائل کے لانچ ہونے سے لے کر تمام پے لوڈز کے ہدف تک پہنچنے تک مکمل ٹریکنگ کی۔ فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ تجربے کے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے گئے۔ اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں نے ملک بھر کی صنعتوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ اس تجربے کے موقع پر ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنس دانوں اور ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read