Bharat Express DD Free Dish

defence capability

اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔

ہم اب نہ صرف ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے بلکہ بحرِ ہند کے انتہائی دور دراز حصوں میں بھی کام کرنے کے قابل ہیں، وشاکھاپٹنم میں جدید اسٹیلتھ فریگیٹس آئی این ایس اُدے گری اور آئی این ایس ہِم گری کی کمیشننگ تقریب سے وزیردفاع کا خطاب۔

یہ جہاز ڈیزائن، اسٹیلتھ، ہتھیار اور سینسر سسٹمز میں نمایاں بہتری کے حامل ہیں اور سطحی جنگ، آبدوز شکن آپریشنز، الیکٹرانک مشنز اور نگرانی جیسے کئی فرائض انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔