India Successfully Test-Launches Agni-1 Ballistic Missile: ’اگنی-1‘ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، 1200 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت، بھارت نے ایک بار پھر کیا دفاعی طاقت کا مظاہرہ
حکام کے مطابق تجربے کے دوران حاصل ہونے والا ڈیٹا مکمل طور پر تسلی بخش پایا گیا۔ اگنی-1 ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے جس کی مار کرنے کی صلاحیت 700 سے 1200 کلومیٹر تک ہے۔ یہ سنگل اسٹیج میزائل ٹھوس ایندھن پر چلتی ہے اور موبائل لانچ سسٹم سے کہیں بھی فائر کی جا سکتی ہے۔ یہ میزائل سال 2004 میں بھارتی فوج میں شامل کی گئی تھی اور دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے۔
Agni missile with MIRV system: بھارت نے ایم آئی آر وی نظام سے لیس اگنی میزائل کا کیا کامیاب تجربہ، ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت
اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔
Agni-VI Ballistic Missile: بھارت کا اگنی-6 بیلسٹک میزائل پروگرام پوری طرح تیار، ڈی آر ڈی او کو مرکزی حکومت کی منظوری کا انتظار
اگنی-6 بیلسٹک میزائل کو اگنی سیریز کا جدید ترین میزائل تصور کیا جا رہا ہے، جس کی رینج اور تکنیکی صلاحیتیں پہلے کے میزائلوں سے کہیں زیادہ ہوں گی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ میزائل بھارت کی اسٹریٹجک طاقت کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی دفاعی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔
North Korea Fired Several Ballistic Missiles: شمالی کوریا نے سمندر کی جانب داغے کئی بیلسٹک میزائل، جاپان اور جنوبی کوریا الرٹ پر
شمالی کوریا نے اتوار کے روز سمندر کی جانب کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ یہ میزائل اتوار کی صبح شمالی کوریا کے مشرقی شہر سنپو کے علاقے سے داغے گئے، جس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا الرٹ موڈ میں آ گئے۔ شمالی کوریا نے ایک ماہ میں چوتھی بار بیلسٹک میزائل لانچ کیا ہے۔
India successfully test-fires Agni-5 intermediate range ballistic missile: بھارت نے کامیابی سے اگنی-5 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا
دفاعی وزارت کے مطابق، یہ تجربہ اڈیسہ کے چندی پور رینج سے کیا گیا، اور کہا گیا:"یہ لانچ تمام عملی اور تکنیکی پہلوؤں پر پورا اترا۔ یہ تجربہ اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی نگرانی میں کیا گیا۔"
Iran America Tension: امریکہ اور اسرائیل ایران کے ایٹمی اڈوں پر کر سکتے ہیں حملہ! رپورٹ میں دعوے کے بعد ’ہائی الرٹ‘ جاری
ایران کو خود پر حملے کا خدشہ ہے اور اس کے پیش نظر اس نے اپنے جوہری مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے جوہری مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
US takes tough stand on Pakistan: پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکہ سخت، چار اداروں پر لگائی پابندی
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا۔ ’’ہم اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل رہے ہیں، اور ہم ان مسائل پر پاکستان کے ساتھ تعمیری طور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔‘‘
India tests SLBM with 3,500 km range: ہندوستان نے 3500 کلومیٹر رینج والی سبمرین سے بیلسٹک میزائل کا کیا کامیاب تجربہ، ملک کی دفاعی طاقت میں ہوا اضافہ
ہائپرسونک میزائلوں کو انتہائی چالاک اور چست سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ہوا کے وسط میں راستہ بدل سکتے ہیں۔ بیلسٹک میزائل، جو کہ میک 5 تک کی رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں، پہلے سے طے شدہ رفتار کی وجہ سے محدود ٹارگیٹ رکھتے ہیں۔ چین کی جارحانہ فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔
North Korea launches ballistic missiles near Japan: شمالی کوریا نے جاپان کے قریب داغے بیلسٹک میزائل، وزیر اعظم نے دفاعی اقدامات کرنے کی دی ہدایت
وزارت نے کہا، ’’اس طرح کے بیلسٹک میزائل سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ یہ جاپانی عوام کی سلامتی سے متعلق ایک سنگین مسئلہ ہے۔ جاپان نے اس معاملے پر شمالی کوریا سے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔‘‘
India successfully test-fires Agni-4 ballistic missile: بھارت نے اگنی 4 بیلسٹک میزائل کا کیا کامیاب تجربہ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی ہے صلاحیت
اگنی میزائل ایک بیلسٹک میزائل ہے جسے بھارت نے تیار کیا ہے۔ یہ سطح سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو طویل فاصلے تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





