Bharat Express DD Free Dish

India Missile Test

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ 150 سے 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ کوواسی بیلسٹک میزائل پرواز کے دوران اپنا راستہ اور سمت تبدیل کر سکتا ہے، جس سے اسے روکنا مخالف دفاعی نظام کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

اس کامیاب تجربے کے ساتھ ہندوستان نے ایک بار پھر یہ صلاحیت ظاہر کی کہ ایک ہی میزائل نظام کے ذریعے کئی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور دفاعی صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفاعی تیاریوں میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔