Bharat Express

Amritpal Singh: پنجاب سے مفرور ملزم امرت پال کے معاملے میں دہلی میں ہوئی کارروائی

ملزم امت کو دہلی کے تلک وہار سے حراست میں لیا گیا ہے۔اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق دو روز قبل امت سنگھ نامی شخص کو پنجاب پولیس دہلی سے لے گئی تھی۔

خالصتان حامی امرت پال سنگھ

Amritpal Singh: پنجاب پولیس امرت پال معاملے میں مسلسل کارروائی کر رہی ہے اسی سلسلہ میں پنجاب پولیس کی ٹیم نے دہلی پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔اس مشن میں پنجاب پولیس کو کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس آپریشن میں امت نامی شخص جو امرت پال کے بہت قریب تھا، کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Amritpal Singh: مفرور امرت پال سنگھ کروکشیتر میں تھا موجود ، اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی، پولیس کئی ریاستوں میں کر رہی ہے تلاش

ملزم امت کو دہلی کے تلک وہار سے حراست میں لیا گیا ہے۔اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق دو روز قبل امت سنگھ نامی شخص کو پنجاب پولیس دہلی سے لے گئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امت سنگھ وارث دے پنجاب کے چیف امرت پال کے رابطے میں تھا۔زیر حراست ملزم امت سنگھ انشورنس پالیسی سے متعلق کام کرتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس