وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
محرم الحرام اسلام کے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے جب دنیا بھر کے مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے نواسے حسین ابن علی کی شہادت کے سوگ میں جلوس نکالتے ہیں، جو 680 عیسوی میں کربلا کی جنگ میں جام شہادت نوش فرمائے تھے۔ کربلا موجودہ وقت میں ملک عراق میں واقع ہے۔ آج محرم الحرام کی دسویں تاریخ ہے۔ آج کے دن کویوم عاشورہ بھی کہا جاتا ہے۔ محرم کی دسویں تاریخ کو پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسینؓ ظالم حکمران یزید کے ساتھ جنگ کربلا میں شہید ہوئے۔ اس دن امام حسین کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے شیعہ برادری کے لوگ ماتمی جلوس نکالتے ہیں اور سڑکوں پر تعزیہ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نریندرمودی نے آج یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمت، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ سے وابستگی قابل ذکر ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص شیعہ برادری اس دن کربلا کی جنگ میں امام حسین کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔
We recall the sacrifices made by Hazrat Imam Hussain (AS). His courage and commitment to the ideals of justice and human dignity are noteworthy.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2023
پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، “ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی ہمت اور انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ سے وابستگی قابل ذکر ہے۔”