ہندوستان نے اسپین کو شکست دے کر جیت کے ساتھ کیا ہاکی عالمی کپ 2023 کا آغاز
FIH Hockey Men’s World Cup 2023: ہندوستان کے اوڈیشہ میں ہاکی عالمی کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ آج ہندوستانی ٹیم ٹورنا منٹ کا اپنا پہلا کھیلنے اتری۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے سامنے اسپین کی ٹیم تھی۔ وہیں، اس میچ میں ہندوستان نے اسپین کو 0-2 سے شکست دی۔ ہندوستان کے لئے مقامی کھلاڑی امت روہیداس نے گول کیا۔ وہیں، ہندوستان کے لئے دوسرا گول ہاردک سنگھ نے کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ راؤرکیلا کے برسا منڈا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم پول ڈی میں ہے۔ اس پول میں ہندوستان اور اسپین کے علاوہ انگلینڈ اور ویلس بھی ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بتایا جا رہا یہ نو تعمیر شدہ برسا منڈا اسٹیڈیم پر 20000 سے زیادہ ناظرین کے سامنے کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستان کے لئے امت روہیداس نے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر پہلا گول کیا۔ دوسرا گول ہاردک سنگھ نے 26ویں منٹ میں داغا۔ بریک کے بعد کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ ہندوستان کو اگلے میچ میں 15 جنوری کو اسی میدان پر انگلینڈ سے کھیلنا ہے جبکہ آخری لیگ میچ 19 جنوری کو بھونیشور میں ویلس کے خلاف ہوگا۔
یہ ٹورنا منٹ میں ہندوستان کا 200واں گول بھی تھا۔ صرف آسٹریلیا، نیدرلینڈ اورپاکستان نے اس سے زیادہ اسکور کیا ہے۔ اسپین نے برابری کی کوشش کرنے کے لئے اپنے اٹیک کو بڑھایا، لیکن ہندوستان کے گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک نے ہندوستان کی سبقت کو برقرار رکھنے کے لئے کچھ شاندار بچاؤ کئے۔
ہندوستان نے گول کے کئی مواقع گنوائے
ہندوستان نے پھر سے موقع بنایا اور کاؤنٹر اٹیک سے دوسرا گول بھی حاصل کیا۔ ہاردک سنگھ تیزی سے آگے بڑھے اور چار ڈیفنڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے شاٹ کو گول پوسٹ میں بھیج دیا۔ اس کے بعد ہاف ٹائم کے بریک تک ہندوستان کو 0-2 کی سبقت مل گئی۔ کچھ ہی وقت بعد، آکاش دیپ نے ہندوستان کے لئے پینلٹی اسٹروک جیتا، لیکن ہرمن پریت کا شاٹ چوک گیا۔ ہندوستان تیسرے کوارٹر میں کئی مواقع پر گول کرنے کے قریب آیا، لیکن آخری کوارٹر میں اسکور 0-2 ہی رہا۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک پہنچے اسٹیڈیم
اس سے قبل ہندوستان – اسپین کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک اسٹیڈیم پہنچے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نے قومی ترانہ میں بھی حصہ لیا۔