Bharat Express

Murder Couple Shot Dead in Love Marriage: پارک میں گھومنے گئے شوہر-بیوی، بائیک سوار نے چلائیں گولیاں، دو ماہ پہلے ہی ہوئی تھی لو میریج

ہریانہ کے حصار میں دو نامعلوم بدمعاشوں نے ایک نوشادی شدہ جوڑے کا گولی مارکرقتل کردیا ہے۔ واردات کے وقت یہ نوشادی شدہ جوڑا پارک میں بیٹھا ہوا تھا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ واردات لومیریج کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

لومیریج کرنے والے شادی شدہ جوڑے کا قتل کردیا گیا ہے۔

ہریانہ کے حصار میں بدمعاشوں نے دن دہاڑے ایک نوشادی شدہ جوڑے کا گولی مارکر قتل کردیا۔ واردات کے وقت نوشادی شدہ جوڑا لالا حکم چند جین پارک میں بیٹھا ہوا تھا۔ یہ واردات حصارکےہانسی میں پیرکی صبح تقریباً 9 بجے کا ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے نوجوان اور لڑکی کے اہل خانہ کو مطلع کردیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والے کون ہیں؟

چونکہ دوماہ پہلے ہی نوجوان لڑکا اورلڑکی نے محبت کی شادی (لومیریج) کی تھی، اس لئے پولیس اس معاملے کوآنرکلنگ کے اینگل سے بھی دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق، ہانسی میں ہی رہنے والے نوجوان لڑکا اور لڑکی کی پیرکی صبح تقریباً 9 بجے لالا حکم چند جین پارک میں آکربیٹھے تھے۔ اتنے میں دولوگ بائیک پر سوار ہوکرآئے اورلڑکا اورلڑکی کو ہدف بناکرزبردست فائرنگ شروع کر دی۔ بدمعاشوں نے ان کے اوپرکل 7 فائرکئے۔ اس میں سے تین یا چارگولیاں ان کولگی ہیں۔

موقع پرہوئی دونوں کی موت

گولی لگتے ہی دونوں پارک میں ہی گرکر تڑپنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں کی موت ہوگئی۔ وہیں بدمعاش موقع دیکھ کرموقع سے فرارہوگئے۔ اس واردات کے وقت پارک میں کافی بھیڑ تھی۔ ایسے میں اچانک فارئنگ ہوتے ہی موقع پرافراتفری مچ گئی۔ آناً فاناً میں واردات کی جانکاری پولیس کو دی گئی۔ اس کے بعد موقع پرپہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کی پہچان کرائی اوران کے اہل خانہ کو مطلع کیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی کی پہچان حصارضلع کے گاؤں بڑالا باشندہ تیج ویر کے طور پرہوئی ہے۔

واردات کی وجہ واضح نہیں

لڑکی کی پہچان ہانسی کے گاؤں سلطان پورکے باشندہ مینا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، تیج ویرنوئیڈا کی کمپنی میں نوکری کرتا ہے اور دو دن پہلے ہی گاؤں آیا تھا۔ اس نے مینا کے ساتھ دو ماہ پہلے محبت کی شای کی تھی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے ڈی ایس پی دھیرج کمار نے موقع معانہ کرنے کے بعد بتایا کہ دونوں کے اہل خانہ کے آنے کے بعد ہی حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکے گی۔ پولیس افسران کے مطابق، بدمعاشوں کوپکڑنے کے لئے پورے ضلع میں ناکہ بندی کرائی گئی ہے۔

آںرکلنگ کا ہوسکتا ہے اینگل

پولیس کو خدشہ ہے کہ اس واردات کے پیچھے آںرکلنگ کا بھی اینگل ہوسکتا ہے۔ حالانکہ اہل خانہ سے پوچھ گچھ ہونے تک اس سے متعلق کچھ بھی ٹھوس طور پرنہیں کہا جاسکتا۔ پولیس کے مطابق، حادثے کی جانچ کے لئے لڑکا اور لڑکی کا بیک گراؤنڈ چیک کرنے کے ساتھ ہی ان کی شادی کی صورتحال بھی پرکھی جا رہی ہے۔ اس کے لئے دونوں کے گاؤں میں بھی پولیس ٹیم کو بھیج کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Also Read